سری لنکا میں فوجی ڈاکٹروں نے ایک 62 سالہ ریٹائرڈ فوجی کے گردے سے ’دنیا کی سب سے بڑی‘ پتھری نکالی ہے۔
فوج کے مطابق یہ پتھری سابق سارجنٹ کینسٹس کونگے کے گردے سے نکالی گئی۔
پتھری کا وزن 801 گرام (28.25 اونس) تھا، جو ایک اوسط مرد کے گردے کے وزن سے پانچ گنا زیادہ ہے۔
کینسٹس کونگے کے گردے کی پتھری کی لمبائی 13.37 سینٹی میٹر (5.26 انچ) تھی، جبکہ ایک اوسط گردے کی لمبائی تقریباً 10 سے 12 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔
سری لنکن فوج نے ایک بیان میں کہا ہے ’کولمبو کے عسکری ہسپتال میں یکم جون کو ایک بڑی سرجری کے ذریعے گردے کی سب سے بڑی اور بھاری پتھری نکالی گئی۔‘
کینسٹس کونگے نے مقامی سورنواہنی ٹی وی کو بتایا کہ انہیں 2020 سے پیٹ میں درد تھا اور ادویات کھانے سے آرام نہیں آ رہا تھا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے کہا کہ ’حال ہی میں سکین کے بعد مجھے سرجری کرانے کے لیے کہا گیا تھا۔ اب میں بالکل ٹھیک محسوس کر رہا ہوں۔‘
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق سری لنکا کے اس کیس نے پاکستان کے ایک کیس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں 2008 میں ایک مریض کے گردے سے 620 گرام کی پتھری نکالی گئی تھی۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے تسلیم کیے جانے کے بعد حکام نے بدھ کو اس بات کا اعلان کیا۔
فوجی سرجن ستھرشن نے کہا کہ ’ہمارے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس پتھری کے باوجود گردے معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔‘
پتھری اس وقت ہوتی ہے جب معدنیات اور نمکیات گردے میں کرسٹلائز ہوتے ہیں کیونکہ یہ خون کو فلٹر کرتا ہے۔ پتھریاں گزرنے سے تکلیف دہ درد ہوسکتا ہے ، اگر وہ بہت بڑی ہوں اور پھنس جائیں تو سرجری کی ضرورت ہوتی ہے۔