سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے جعمرات کی صبح ایک ڈوڈل شائع کیا لیکن اس کی وجہ کیا تھی، یہ واضح نہیں کیا گیا۔ بعدازاں یہ ڈوڈل تبدیل کر دیا گیا۔
اس ڈوڈل میں اس حوالے سے تفصیل دی گئی تھی کہ 13 اگست 2023 کو قومی اسمبلی کی مدت ختم ہو رہی ہے اور اس کے بعد 60 دنوں میں انتخابات ہونے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات 14 اکتوبر 2023 سے پہلے نہیں ہوں گے۔
کچھ لوگوں کے خیال میں گوگل کے نئے ڈوڈل نے پاکستان کے عوام کو یاد دلایا ہے کہ ملک میں اس سال انتخابات ہونے والے ہیں جبکہ کچھ اور پوچھ رہے ہیں کہ کیا گوگل کو بھی ان انتخابات کے جلد انعقاد کی کوئی جلدی ہے۔
پاکستان میں آخری انتخابات 2018 میں ہوئے تھے، جن میں سابق کرکٹر عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 342 نشستوں میں سے 149 پر 31.82 فیصد ووٹ کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی۔
اگر قومی اسمبلی پہلے تحلیل ہو جاتی ہے تو اس کے تحلیل ہونے کے 90 دن کے اندر اندر انتخابات کروانا لازمی ہے۔ پاکستان میں عام طور پر صوبائی اور قومی اسمبلی کے انتخابات ایک ساتھ ہوتے ہیں۔
سرچ انجن کے ڈوڈل میں ایک بیلٹ باکس دکھایا گیا تھا، جس کے درمیان پاکستانی پرچم لگا ہوا تھا۔
اگرچہ سرچ انجن نے کچھ دیر بعد یہ ڈوڈل ہٹا دیا، تاہم اس نے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو ردعمل ظاہر کرنے پر مجبور کر دیا۔
علی عارف نامی صارف نے وزیراعظم شہبار شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’90 دن پورے ہونے کے بعد بھی الیکشن نہ کروانے پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔‘
Google doodle right now@CMShehbaz shame on you for not conducting elections even after 90 days pic.twitter.com/GUy4tqpoPF
— Ali Arif (@ialiarif) June 14, 2023
یاسر چیمہ اپنی ٹویٹ میں لکھتے ہیں: ’لول، الیکشن دور دور تک ہوتے دکھائی نہیں دے رہے۔‘
Lolzzzz @google doodle - Elections are nowhere in Pakistan anytime soon. pic.twitter.com/VJN584fLSC
— Yasir Cheema (@Yasirmcheema) June 15, 2023
ایک اور صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ’گوگل کا ڈودل ہیک ہو گیا ہے اور پی ٹی آئی کے سر پرست پر جوش نظر آرہے ہیں۔‘
Google doodle is hacked. PTI's patrons are on Fire #GoogleDoodle#PTIOfficial#خان_کی_طاقت_عوام pic.twitter.com/ze5X4vCp4K
— Bilal Ghazi (@IamMBG1) June 15, 2023
عالیہ ناز نے لکھا: ’گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کیا اور پاکستان کے عام انتخابات 2023 کی طرف رجوع کیا۔ یہ عجیب بات ہے۔‘
Google changed its doodle and turned to Pakistan General Elections 2023. This is strange. #GoogleDoodle pic.twitter.com/ctzLj59EdC
— Alianaz Alianaz (@AlianazAlianaz2) June 14, 2023
سوشل میڈیا پر کچھ گھنٹوں تک ظاہر رہنے والا ڈوڈل اب گوگل سرچ انجن سے ہٹا دیا گیا ہے، تاہم اس کی وجوہات ابھی واضح نہیں ہوئیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سابق وزیراعظم عمران خان ملک میں قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرتے رہے ہیں جبکہ حکومت کا مؤقف ہے کہ ملک میں جاری معاشی اور سکیورٹی بحران کی وجہ سے انتخابات کا انعقاد مشکل ہو گیا ہے۔
سپریم کورٹ نے گذشتہ ماہ حکمراں جماعت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی کو انتخابات کی تاریخ پر اتفاق کرنے کا حکم دیا تھا۔