اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن میں انڈین نژاد پون ڈانڈے کو ترجمان کے طور پر حال ہی میں تعینات کیا گیا ہے، جن کے آبا و اجداد فیصل آباد سے تعلق رکھتے تھے۔
پون ڈانڈے کہتے ہیں کہ ان کی تعیناتی برطانیہ اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے علاوہ ان کے خود کے لیے بھی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’میں اپنے ورثے کو مزید دریافت کرنا چاہتا ہوں۔‘
پوون ڈانڈے کی پیش رو پاکستانی نژاد فوزیہ یونس تھیں، جن کا تعلق گوجر خان سے تھا۔
Thrilled to be heading to Islamabad as Communications Director at @ukinpakistan! An incredibly exciting role in a country that deeply matters to the UK – 1.6m people of Pakistani heritage contribute to every single part of UK life, including in senior leadership roles. pic.twitter.com/wJZAmQBjfW
— Pav Dhande (@PavDhande) June 7, 2023
پون ڈانڈے نے انڈپینڈنٹ اردو سے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ وہ پاکستان میں اپنی تعیناتی پر بہت پرجوش ہیں۔ ان کے والدین کا تعلق تو انڈین پنجاب جالندھر سے ہے لیکن ان کی نانی کا تعلق (لائلپور) فیصل آباد پاکستان سے ہے، جسے وہ دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔
پون نے بتایا کہ ’میری نانی، جنہیں میں بی بی پکارتا تھا، کا گذشتہ برس انتقال ہوا۔ وہ پوری زندگی اپنی جائے پیدائش کی یاد میں آہیں بھرتی رہیں۔ ’میں بچپن سے ان سے پاکستان کی کہانیاں سنتا رہا ہوں۔ پاکستان آنا ان کی خواہش تھی جو اب میں پوری کر رہا ہوں۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے مزید کہا: ’میں دو تارکین وطن والدین کی اولاد ہوں اور بیرون ملک برطانیہ کی نمائندگی کر رہا ہوں۔ یہ میری خوش قسمتی ہے کیونکہ زیادہ عرصہ پہلے اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔
’یہ جدید دور کے برطانیہ کا ثبوت ہے کہ رنگ نسل کے فرق کو مٹا دیا گیا ہے جو اصل جمہوریت ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ آئندہ ماہ نئی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ بھی پاکستان پہنچ جائیں گی جس سے دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔
نئی ہائی کمشنر جین میریٹ اس سے قبل کینیا میں برطانوی سفیر کے طور فرائض سرانجام دیتی رہی ہیں۔
Of course, I can’t wait to try more of the world-renowned Pakistani cuisine and see its many beautiful sights and landscapes – recommendations for both are very welcome. A local daily chai spot is also needed – I can’t start my day without it!
— Pav Dhande (@PavDhande) June 7, 2023
پون ڈانڈے چھ برسوں سے برطانوی دفتر خارجہ سے وابستہ ہیں اور اس سے قبل مڈل ایسٹ میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔