پشاور کے مکان میں دھماکہ، دو بچوں کی لاشیں نکال لیں: ریسکیو 1122

اپنے ایک ویڈیو بیان میں ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ اب بھی ملبے تلے تین بچے لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے جبکہ ریسکیو کے عملے نے دو افراد کو زندہ کال لیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق پشاور کی کوہاٹ روڈ پر مبینہ گیس لیک دھماکے کے نتیجے میں مکان کے ملبے تلے دبنے والے تین بچوں میں سے دو کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ایک لاپتہ بچے کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو ترجمان بلال فیضی نے  انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ مجموعی طور پر اب تک تین افراد کو نکالا گیا ہے جن میں بچوں کے والد اور والدہ بھی شامل ہیں، جن کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ریسکیو 1122 کا کہنا تھا کہ کوہاٹ روڈ شریف آباد میں گھر کے اندر دھماکہ ہوا جس میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو ہسپتال پہنچایا گیا۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں دو منزلہ مکان کی دونوں چھتیں گر گئی ہیں۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ ریسکیو کی آٹھ ایمبولینسز، تین ریکوری وہیکلز اور 65 کے قریب اہلکار اس آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان سے جب پوچھا گیا کہ گیس سلینڈر سے دو چھتیں کیسے گر سکتی ہیں، تو اس کےجواب میں ان کا کہنا تھا کہ: ’ابتدائی معلومات یہی ہیں کہ گیس لیکج سے دھماکہ ہوا ہے اور مزید تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔‘

ریسکیو 1122 نے مقامی افراد کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے جس کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ریسکیو سروس کے مطابق دھماکے کی وجہ سے مکان کی چھت بھی گر گئی ہے اور اس کے نیچے تین سے چار بچے پھنسے ہوئے ہیں۔

ڈیزاسٹر اور میڈیکل ٹیموں کا عملہ ملبہ ہٹانے کے لیے آپریشن کر رہا ہے۔

اُدھر صوبہ خیبر پختونخوا کے ایک اور شہر سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے مانکیال میں ریسکیو 1122 سوات کے مطابق ڈولی لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے ایک خاتون اور ان کا چار ماہ کا بچہ دریائے سوات میں گر گئے ہیں۔ریسکیو 1122 سوات کے اہلکار جواد احمد نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ریسکیو کی غوطہ خور ٹیم جائے وقوعہ پر موجود ہے اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان