سکردو کے ایک چوک میں ’ہمیشہ کھلی رہنے والی لائبریری‘

آغا ہادی چوک میں واقع اس لائبریری کو کبھی تالا نہیں لگتا بلکہ اس کے دروازے کو ایک تار کی مدد سے بند کیا گیا ہے جسے کوئی بھی باآسانی کھول کر لائبریری میں داخل ہو سکتا ہے۔

گلگت بلتستان کے شہر سکردو میں آغا ہادی چوک میں ایک ایسی لائبریری واقع ہے، جس کی خوبی یہ ہے کہ اسے کبھی تالا لگا کر بند نہیں کیا جاتا۔

ویسے تو چوکوں اور چوراہوں میں یادگاریں بنائے جانے کا رجحان عام ہے، لیکن آغا ہادی چوک پر 2021 میں ایک سٹینڈنگ لائبریری بنائی گئی تھی، جس کا افتتاح اس وقت کے ڈپٹی کمشنر حافظ کریم داد چغتائی نے کیا۔

اس لائبریری کو کبھی تالا نہیں لگتا بلکہ اس کے دروازے کو ایک تار کی مدد سے بند کیا گیا ہے جسے کوئی بھی باآسانی کھول کر لائبریری میں داخل ہو سکتا ہے۔

یہاں پڑھنے کی جگہ موجود ہونے کے ساتھ ساتھ کتابوں کے لیے بنے گھومتے شیلف میں اخبارات بھی رکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مقامی لوگوں کے مطابق سکردو میں اخبار ایک دن کی تاخیر سے پہنچتا ہے، اس لیے اس لائبریری میں بھی ایک دو دن پرانے اخبارات موجود تھے۔

یہاں موجود پرانی کتابوں میں سے کچھ پر کتاب تحفتاً دینے والوں کے نام اور پیغامات بھی تحریر ہیں۔

اس لائبریری میں بچوں کی کتابوں کے لیے الگ سیکشن بنایا گیا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق: ’سکردو میں خواندگی کی شرح تقریباً 99 فیصد ہے۔‘

سکردو کے ایک بینک ملازم مہدی علی کبھی کبھار اخبار پڑھنے اس لائبریری میں رکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا: ’سکردو میں لائبریری کا کلچر ہی نہیں تھا، اس لیے بھی یہاں لوگ زیادہ نہیں آتے، لیکن مقامی حکومت کا یہ اچھا اقدام ہے اور اس سے لوگوں میں پڑھنے کا شوق پیدا ہو گا۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان