سرچ انجن گوگل نے آج اپنے ڈوڈل کو جنوبی ایشیا کے مشہور سٹریٹ فوڈ ’پانی پوری‘ کے نام کر دیا ہے اور اسی مناسبت سے صارفین کو ایک گیم کی سہولت بھی دی گئی ہے۔
پاکستان اور انڈیا میں مشہور پانی پوری کو گول گپا، پچکا اور گپ شپ بھی کہا جاتا ہے، جس میں گول فرائیڈ پوریوں کو املی کے پانی یا دیگر چٹنیوں اور لوازمات کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔
گوگل پر موجود گیم میں، کھلاڑیوں کو پانی پوری کے آرڈرز کو پورا کرنے میں سٹریٹ وینڈر ٹیم کی مدد کرنے کا کام دیا گیا ہے جبکہ کھلاڑیوں کو ہر گاہک کے ذائقے اور مقدار کی ترجیحات سے ملنے والی پوریوں کا انتخاب بھی کرنا ہو گا۔
انڈین میڈیا کے مطابق 12 جولائی 2015 کو مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ایک ریسٹورنٹ نے پانی پوری کے 51 مختلف آپشنز پیش کر کے عالمی ریکارڈ بنایا تھا، جسے گوگل نے اپنے اس منفرد ڈوڈل سے یاد کیا ہے۔
گوگل ڈوڈل کے اس نئے گیم پر صارفین بھی دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
رچیتا پراساد نامی صارف نے لکھا: ’کون ہے جس کا صبح صبح پانی پوری کھانے کا دل کر رہا ہے؟‘ اس کے لیے انہوں نے گوگل کا شکریہ بھی ادا کیا۔
So who is craving #PaniPuri early in the morning? Thanks, Google!
— Rachita Prasad (@rachitaprasad) July 12, 2023
جبکہ انوپریا نے ڈوڈل گیم کو انجوائے کرتے ہوئے لکھا کہ ’سٹریٹ فوڈ پانی پوری کا جشن منانے والے گوگل گیم میں آپ کو کتنے آرڈرز ملے؟‘ ساتھ ہی انہوں نے اپنا سکور بھی بتایا جو 58 تھا۔
How many orders can you get right in the #GoogleDoodle game celebrating the popular street food Pani Puri? I scored 58!https://t.co/a79y411uKG #midweekfun #panipuri #GoogleDoodle
— Anupriya Agarwal (@agrwlANUPRIYA) July 12, 2023
یکتی ارورا نے گوگل کے اس پانی پوری گیم کو سراہا اور کہا کہ ’گول گپے بیچنا میرے لیے کیریئر کا متبادل انتخاب ہو سکتا ہے۔‘
Absolutely loved the #GoogleDoodle game celebrating #Golgappa #PaniPuri #Puchka! Moreover, it seems like selling golgappas could be an alternate career choice for me :P https://t.co/yOiXtmla80
— Yukti Arora (@yukti_7) July 12, 2023