’متبادل‘ میسی کا انٹرمیامی ڈیبیو، آخری لمحات میں گول

میسی کو بطور متبادل کھلاڑی میچ کے 54ویں منٹ میدان میں اتارا گیا تو انہوں نے چند ہی منٹ میں ایک فری کک حاصل لی۔

ارجنٹائن کے فٹ بال سٹار لیونل میسی نے امریکی فٹ بال کلب انٹرمیامی کے لیے اپنے پہلے میچ کے آخری لمحات میں فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلوا دی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 21 جولائی کو کھیلے جانے والے اس میچ میں میسی کی ٹیم نے کروز ازول کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔

اس میچ کی دلچسپ بات یہ تھی کی انٹرمیامی نے پہلا ہاف میسی کے بغیر کھیلا۔

میسی کو بطور متبادل کھلاڑی میچ کے 54 ویں منٹ میں میدان میں اتارا گیا تو انہوں نے چند ہی منٹ میں ایک فری کک حاصل لی اور ایک لچک دار کک پر گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلوا دی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

میچ سے قبل میامی کے کوچ جیرارڈ مارٹینو، جنہوں نے میسی اور ارجنٹائن کی قومی ٹیم کی کوچنگ کی تھی، نے مشورہ دیا تھا کہ میسی ابھی تک مکمل میچ کھیلنے کے لیے تیار نہیں ہوں گے کیونکہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ چھٹیوں کے بعد اس ہفتے ٹریننگ پر واپس آئے ہیں۔

انٹرمیامی اس وقت ایم ایل ایس رینکنگ میں سب سے نیچے ہے، جو اب ایک ماہ کا وقفہ لے رہی ہے۔

جبکہ دیگر ٹیمیں لیگز کپ ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں، جس میں ایم ایل ایس اور میکسیکو کے لیگا ایم ایکس کے تمام ٹاپ کلب شامل ہیں۔

ورلڈ کپ اور سات بار بیلن ڈی اور جیتنے والے میسی جون میں پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے پر انٹرمیامی میں شامل ہونے کے بعد ایم ایل ایس کی تاریخ کا سب سے بڑا نام بن گئے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال