سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ایلون مسک نے اس پلیٹ فارم میں بہت سی تبدیلیاں کی ہیں اور اب انہوں نے اس کا لوگو تبدیل کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔
سپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے اتوار کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پول لگایا ہے، جس میں انہوں نے صارفین سے پوچھا کہ آیا پلیٹ فارم کا رنگ سیاہ کر دیا جائے؟
Change default platform color to black
— Elon Musk (@elonmusk) July 23, 2023
ایلون مسک نے اپنی سلسلہ وار ٹویٹس میں یہ بھی لکھا کہ ’جلد ہی ہم ٹوئٹر برانڈ اور آہستہ آہستہ تمام برڈز (پرندوں) کو الوداع کہہ دیں گے۔‘
And soon we shall bid adieu to the twitter brand and, gradually, all the birds
— Elon Musk (@elonmusk) July 23, 2023
انہوں نے یہ بھی لکھا: ’سچ کہوں تو مجھے اس پلیٹ فارم پر منفی رائے پسند ہے۔‘
ایلون مسک نے مزید کہا کہ ’اگر آج رات ’ایکس‘ کا اچھا لوگو پوسٹ کیا جاتا ہے تو ہم کل دنیا بھر میں لائیو ہو جائیں گے۔‘
If a good enough X logo is posted tonight, we’ll make go live worldwide tomorrow
— Elon Musk (@elonmusk) July 23, 2023
اگرچہ انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں لیکن ایک اور ٹویٹ میں لفظ ’ایکس‘ اور ٹوئٹر کے لوگو کو ایک دوسرے سے تبدیل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
— Elon Musk (@elonmusk) July 23, 2023
اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالتے ہی ایلون مسک نے بہت سی تبدیلیاں کی ہیں جن میں سینکڑوں ملازمین کی برطرفی بھی شامل ہے۔
44 ارب روپے میں خریدنے کے بعد ایلون مسک نے عندیہ دیا تھا کہ وہ ٹوئٹر کو ایک ’سپر ایپ‘ بنانے کے لیے ایک بنیاد کے طور پر دیکھتے ہیں، جس میں رقم کی منتقلی سے لے کر خریداری اور سواری کا انتخاب کرنے تک ہر چیز ہوگی، تاہم ایسا فی الحال ہوتا نظر نہیں آ رہا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ایلون مسک کی جانب سے کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مالی مشکلات کا بھی سامنا ہے۔
اشتہارات میں کمی کے باعث درپیش مالی مسائل سے نمٹنے کے لیے ٹوئٹر نے تصدیق شدہ اکاؤنٹ (بلیو ٹک) کے عوض پیسے لینے کا منصوبہ بھی بنایا، جسے صارفین کی جانب سے سراہا نہیں گیا۔
رواں ماہ ایلون مسک نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’اشتہارات کی آمدنی میں 50 فیصد کمی اور قرض کے بھاری بوجھ کی وجہ سے ہم ابھی بھی خسارے میں ہیں۔ مزید کسی بھی اقدام سے پہلے ہمیں خسارہ پورا کرنا ہوگا۔‘
مالیاتی سروسز فراہم کرنے والی کمپنی Fidelity کے مطابق 44 ارب ڈالرز کے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی مالیت سات ماہ بعد نو ارب ڈالرز سے بھی کم رہ گئی۔