آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ورلڈ جونیئر سکواش چیمپیئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی حمزہ خان کی فتح پر وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیراعظم کے بیان میں کہا گیا کہ ’37 سال بعد یہ ٹائٹل پھر سے پاکستان کے نام کرنے پر حمزہ خان آپ کا شکریہ۔‘
آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلے جانے والی ورلڈ جونیئر سکواش شپ کے فائنل میں حمزہ خان نے مصر کے محمد زکریا کو شکست دی۔
Muhammad Hamza Khan Became the New World Junior Champion!
— Pakistan Squash Federation (@paksquash) July 23, 2023
It is with immense pride and joy that we announce the incredible achievement of Muhammad Hamza Khan, who has secured the title of World Junior Champion at the WSF World Junior Squash Championship 2023pic.twitter.com/Up6vzmFTVR
حمزہ خان سے قبل سنہ 1986 میں آخری بار جان شیر خان پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے جونیئر سکواش چیمپیئن بنے تھے یوں پاکستان نے یہ اعزاز 37 سال بعد حاصل کیا ہے۔
اس میچ کے پہلے سیٹ میں حمزہ خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن انہوں نے اگلے تینوں سیٹس جیت کر یہ ٹرافی اپنے نام کر لی۔
"Pakistani Squash is back!"
— World Squash (@WorldSquash) July 23, 2023
Here's the moment Hamza Khan ended Pakistan's 37-year wait for a WSF World Junior Squash Champion title#WSFjuniors @paksquash @squashAUS pic.twitter.com/h7K50hAVjH
میچ کے دوران کمنٹیٹرز نے بھی حمزہ خان کی تعریف کی اور ان کے کھیل کو سکواش کے میدان میں ’پاکستان کی واپسی‘ سے تعبیر کیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
وزیراعظم شہباز شریف کے بیان کے مطابق حمزہ خان نے 1986 کی ورلڈسکواش چیمپئین شپ میں جان شیر کی فتح کی یاد تازہ کر دی۔
بیان میں کہا گیا کہ ’سکواش کے میدان میں پاکستان کا پرچم ایک بار پھر بلند کرنے پر قوم کو آپ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
’امید ہے کہ آنے والے وقت میں آپ سکواش میں پاکستان کو ایک بار پھر ناقابل تسخیر بنائیں گے۔‘
وزیراعظم نے حمزہ خان کے والدین، کوچ اور تمام ٹیم کو بھی مبارک باد دی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ 15 ماہ کے دور میں کوہ پیمائی، باکسنگ، سکواش اور دیگر کھیلوں میں پاکستان نے کئی اعزاز اپنے نام کیے۔