کراچی کے علاقے کورنگی میں آج ایک فیکٹری کی چھت گرنے سے 14 زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
اتوار 30 جولائئی کی صبح ساڑھے نو بجے یہ حادثہ ہوا۔
ڈپٹی کمشنر کراچی علی زیدی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’کورنگی میں کارخانے کی چھت منہدم ہونے سے یہ حادثہ پیش آیا اور ریسکیو ادارے سے خبر ملتے ہی پولیس موقعے پر پہنچ گئی۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ڈپٹی کمشنر کورنگی علی زیدی کے مطابق ’امدادی کاموں کے دوران ملبے تلے دبے مزدروں کو نکال کر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے لیکن ایک مزدور کی حالت تشویش ناک ہے۔ مزید کسی شخص کے ملبے تلے دبے رہنے کی کوئی اطلاع نہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ کارخانے میں بیکری مصنوعات تیار کی جاتی تھیں نیز چھت گرنے کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔
ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق ’دو منزلہ عمارت میں یہ کارخانہ قائم تھا۔ مبینہ طور پر واقعہ سلنڈر بلاسٹ ہے یا نہیں، اس بات کی تفتیش کی جا رہی ہے۔‘
انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’اس حادثے میں کسی کا جانی نقصان نہیں ہوا، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات کے بعد وجوہات سامنے آئیں گی۔‘