فرانسیسی سٹنٹ مین عمارت کی 68 ویں منزل سے گر کے دم توڑ گئے

پولیس کو جائے وقوع سے لوسیڈی کا سپورٹس کیمرہ ملا جس میں ایکسٹریم سپورٹس کی ویڈیوز موجود تھیں۔ سٹنٹ مین کی موت کی وجہ اور ہانگ کانگ پولیس کی جانب سے سرکاری بیان ابھی تک سامنے نہیں آیا۔

پولیس کو جائے وقوع سے لوسیڈی کا سپورٹس کیمرہ ملا (فائل فوٹو، انسٹاگرام ریمی لوسیڈی)

بلند و بالاعمارات پر چڑھنے والے فرانسیسی سٹنٹ مین ہانگ کانگ میں ایک عمارت کی 68 ویں منزل سے گر کر مر گئے۔

30 سالہ ریمی لوسیڈی ہانگ کانگ کے ٹریگنٹر ٹاور کمپلیکس پر تھے جب وہ مبینہ طور پر پھنس کر عمارت سے لٹکنے کے بعد گر کر مر گئے۔

تفتیش کاروں کے مطابق لوسیڈی شام کو عمارت میں پہنچے اور سکیورٹی گارڈ کو بتایا کہ وہ 40 ویں منزل پر اپنے ایک دوست سے ملنے جا رہے ہیں۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق لوسیڈی کے بارے میں خیال ہے کہ وہ سب سے اوپر والی منزل پر گئے اور گرنے کے بعد لٹک کر عمارت کی باہر والی سائیڈ پر پھنس گئے اور کھڑکی بجانے لگے، جس سے اندر موجود ایک گھریلو ملازمہ حیران رہ گئیں۔

اس کے بعد سٹنٹ مین کا توازن کھو گیا اور وہ زمین پر گرنے کے بعد فوراً جان سے چلے گئے۔

ہانگ کانگ حکام کا دعویٰ ہے کہ عمارت کے سکیورٹی گارڈ نے لوسیڈی کے 40 ویں منزل پر اپنے دوست سے ملنے کے دعوے کی تصدیق کرنی چاہی لیکن اس وقت تک سٹنٹ مین لفٹ میں سوار ہو چکے تھے۔

ایک ذرائع نے دی پوسٹ کو بتایا کہ لوسیڈی کو آخری بار شام ساڑھے سات بجے ٹریگنٹر ٹاور کی 68 ویں منزل پر پینٹ ہاؤس کی باہر والی کھڑکی بجاتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر ایک گھریلو ملازمہ نے پولیس کو فون کیا۔

پولیس کو جائے وقوع سے لوسیڈی کا سپورٹس کیمرہ ملا جس میں ایکسٹریم سپورٹس کی ویڈیوز موجود تھیں۔ سٹنٹ مین کی موت کی وجہ اور ہانگ کانگ پولیس کی جانب سے سرکاری بیان ابھی تک سامنے نہیں آیا۔

یہ مہم جو ’سیم شا سوئی‘ علاقے میں ایک ہاسٹل میں قیام پذیر تھے۔ ہاسٹل کی مالکن گرجیت کور نے دی پوسٹ کو بتایا کہ وہ ’تندرست، فٹ اور خوش‘ تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید کہا، ’مجھے بہت افسوس ہوا۔‘

اپنی موت سے کچھ دیر قبل لوسیڈی نے اپنی انسٹاگرام پروفائل پر ہانگ کانگ سکائی لائن کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔

ان کے سوشل میڈیا پیج کے مطابق لوسیڈی نے بلغاریہ، پرتگال، فرانس، یوکرین اور دبئی جیسے دنیا کے مختلف حصوں میں سٹنٹ کیے۔

انسٹاگرام پر ان کی ایک تصویر میں انہیں دبئی میں شیخ زید روڈ پر ایک فلک بوس عمارت کی چوٹی پر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

لوسیڈی نے 2016 میں فلک بوس عمارتوں پر چڑھنا شروع کیا۔ اس کے بعد سے انہوں نے دنیا بھر کا سفر کیا اور مختلف قسم کے سٹنٹ کرنے کی کوشش کی۔

16 جولائی کو انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک تصویر میں لوسیڈی نے بلغاریہ کے شہر گابروورو میں ایک عمارت کی چوٹی کی سیڑھیوں سے لٹک کر سیلفی لی۔ انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’یونیکورنز کا تعاقب کرنے کے لیے زندگی بہت چھوٹی ہے۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا