ایشز: انگلینڈ نے آسٹریلیا کو پانچویں ٹیسٹ میں ہرا دیا، سیریز برابر

سٹورٹ براڈ نے اپنے کیریئر کی آخری گیند پر وکٹ حاصل کی۔

لندن میں ایشز کے پانچویں ٹیسٹ میں جیمز اینڈرسن (بائیں)، سٹورٹ براڈ اور زیک کرالی میچ جیتنے کے بعد جشن مناتے ہوئے (اے ایف پی)

انگلینڈ نے آسٹریلیا کے ایشز کے پانچویں ٹیسٹ میں ہرا کر سیریز دو دو سے برابر کر دی۔

آسٹریلیا کی ٹیم 384 رنز کے تعاقب میں 334 پر ڈھیر ہو گئی اور اپنا آخری ٹیسٹ کھیل رہے سٹورٹ براڈ نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کی آخری گیند پر وکٹ حاصل کی۔

سیریز برابر ہونے سے ایشز آسٹریلیا کے پاس ہی رہے گی کیوں کہ گزشتہ سیریز آسٹریلیا نے اپنے نام کی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آسٹریلیا کی ٹیم ہدف کے تعاقت میں 264 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ مستحکم پوزیشن میں تھے مگر اس کے بعد ان کی وکٹوں کا ڈھیر لگ گیا۔

294 کے سکور تک پہنچنے تک پانچ کھلاڑی مزید آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ کے معین علی اور کرس ووکس نے اوول کے گراؤنڈ میں کھیلے میچ میں آسٹریلوی بلے بازوں کو ٹف ٹائم دیا۔

پہلی اننگز نے انگلینڈ نے 283 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 12 رنز کی برتری کے ساتھ 295 رنز بنا سکی۔

دوسری اننگز میں انگلینڈ نے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 395 رنز بنائے۔ جو روٹ کے 91 اور جونی بیرسٹو کے 78 رنز نے انگلینڈ کے لیے اچھا سکور کرنے میں مدد کی۔

عثمان خواجہ کے 72 اور ڈیوڈ وارنر کے 60 نے آسٹریلیا کو دوسری اننگز میں اچھا آغاز تو دیا مگر میچ جیتنے کے لیے ناکافی رہا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ