’میاں دے نعرے‘ اب مگ پر بھی دستیاب

پاکستان مسلم لیگ نے کم از کم سوشل میڈیا پر اپنی انتخابی مہم کا آغاز ایک مگ کے ذریعے کر دیا ہے۔

میاں دے نعرے ۔۔۔ اس مگ میں کافی اور بھی  ذائقہ دار ہو گی، مریم نواز (تصویر: سکرین گریب پی ایم ایل ن ٹوئٹر)

ملک بھر میں جہاں الیکشن کا انتظار ہو رہا ہے وہیں پر الیکشن کیمپین کے حوالے سے ساری پارٹیاں سرگرم نظر آ رہی ہیں، الیکشن تاریخ تو فی الحال کسی کو نہیں معلوم لیکن یوں لگتا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نے کم از کم سوشل میڈیا پر اپنی انتخابی مہم کا آغاز ایک مگ کے ذریعے کر دیا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ مریم نواز نے ایک ویڈیو پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کی جس میں وہ ایک مگ تھامے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’اس مگ پر کئی تبصرے ہوئے، ٹی وی پروگرامز بھی ہوئے، تو اب میں جو مگ استعمال کر رہی ہوں اس میں کافی اور بھی اچھا ٹیسٹ کرتی ہے، اس پہ لکھا ہے میاں دے نعرے وجیں گے، اور یہاں پہ میاں صاحب کی ایک تصویر بھی ہے اس میں کافی گرم بھی رہتی ہے، اور بہت اچھا ٹیسٹ کرتی ہے‘ اس کے بعد انہوں نے کمرے میں موجود پی ایم ایل ن کے سربراہان سے کہا کہ ’آپ بھی اب سے یہی مگ استعمال کریں اور میں آپ سے وعدہ کرتی ہوں کہ کافی کا ذائقہ اور بھی عمدہ ہو گا۔‘

یہ ویڈیو شیئر ہونے کے بعد ایکس پر صارفین کے تبصروں کا آغاز ہوا اور جہاں کچھ لوگوں نے اس مگ کو سراہا وہیں کچھ صارفین نے تنقید بھی کی۔

محمد اسامہ غازی نے اپنے پوسٹ میں کہا کہ ’ ایسی ویڈیوز بنانے کے مشورے کون دیتا ہے؟ برینڈڈ کافی مگ، لائن میں کھڑے رہنما، جی جی ہم بھی یہی استعمال کریں گے؟؟‘

 

عشر احمد اپنی ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ ’ مجھے پی ایم ایل ن  کی سوشل مٰڈیا ٹیم بہت پسند ہے، یہ لوگ حیرت انگیز ہیں اور پارٹی کو بنیادی طور پر برباد کر رہے ہیں‘ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 

 

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’ مجھے بھی یہ مگ چاہیے اور میں اس مگ کو لانچ کرنے میں مدد کرنا چاہتا ہوں‘

محمد سعد اپنی ٹویٹ میں لکھتے ہیں ’ ویسے ملکی خزانے میں زہر کھانے کے پیسے نہیں. غریب آدمی اور تنخواہ دار طبقے کا فالودہ بنا کر رکھ دیا ہے میڈم کی حکومت نے اور حرکتیں دیکھو.‘

 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ