مریم نواز کی پینٹنگ کون خریدے گا؟ رابی پیرزادہ منتظر

رابی پیرزادہ کی جانب سے بنائی گئی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ایک پینٹنگ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

رابی پیرزادہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی مریم نواز کی پینٹنگ (رابی پیرزادہ ٹوئٹر اکاؤنٹ)

گلوکاری اور شوبز کی دنیا چھوڑ کر اسلام کی طرف راغب ہونے والی رابی پیرزادہ اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اور اب وہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ایک پینٹنگ کی وجہ سے موضوع بحث ہیں۔

رابی پیرزادہ شوبز کی دنیا چھوڑ کر خطاطی اور مصوری کے فن سے وابستہ ہوئیں۔ وہ اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر قرآنی آیات کی خطاطی اور کبھی کبھار معروف شخصیات کی تصاویر بنا کر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اس مرتبہ انہوں نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی تصویر بنائی اور ساتھ میں لکھا کہ ’دو سال سے مریم نواز صاحبہ کی پینٹنگ کسی نے نہیں لی (خریدی)۔ عمران خان کا سکیچ جب بناتی ہوں وہ فروخت ہو جاتا ہے۔‘

رابی پیرزادہ نے مزید لکھا: ’مجھے ان پیسوں سے غریب گھرانوں کی مدد کرنی ہے، اگر کوئی دلچسپی رکھتا ہے تو رابطہ کرے۔‘

سوشل میڈیا صارفین رابی پیرزادہ کے اس اقدام پر ملا جلا ردعمل دے رہے ہیں۔ زیادہ تر صارفین نے اس ٹویٹ کے جواب میں اپنی اپنی سیاسی وابستگیوں کے مطابق تبصرے کیے۔

آمنہ نامی صارف نے ٹویٹ کی: ’مریم کو خود یہ خریدنی چاہیے۔‘

مہ روز نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے تحریر کیا گیا کہ ’یہ تو ٹرولنگ کا اگلا درجہ ہے۔‘

ایک صارف میاں عامر محمود نے رابی پیرزادہ سے اپنی بھی ایک ایسی ہی پینٹنگ بنانے کی فرمائش کر ڈالی۔

 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل