واہگہ بارڈر پر ’جشن آزادی‘: جمرود سے آئے بچوں کی پریڈ

لاہور واہگہ بارڈر پر ویسے تو ہر روز ہی پرچم کشائی اور پرچم اتارنے کی تقریب ہوتی ہے لیکن اس بار یوم آزادی کے موقع پر تین روز کے لیے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

پاکستان اور انڈیا کے درمیان واقع واہگہ بارڈر پر ویسے تو ہر روز ہی شام کو سبز ہلالی پرچم اتارنے کی تقریب ہوتی ہے لیکن اس بار یوم آزادی کے موقع پر تین روز کے لیے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

سوموار کو بھی یوم آزادی کی صبح پرچم کشائی کی تقریب کے دوران عوام کی بڑی تعداد اس کا حصہ تھی اور واہگہ آنے والے لوگ  یوم آزادی کے تناظر میں اس تقریب سے اور بھی زیادہ لطف اندوز ہوئے۔

ویسے تو واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی رسم کے دوران رینجرز کے جوان پریڈ کرتے ہیں اور ہمسایہ ملک کی بارڈر سکیورٹی فورس کو اپنے روایتی انداز میں اپنی طاقت دکھاتے ہیں۔

 گذشتہ روز ایک پریڈ اور بھی ہوئی جس میں پاکستان کے علاوہ جمرود سے تعلق رکھنے والے بچے شامل ہوئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان بچوں کا تعلق جمرود کے روشن پبلک سکول سے تھا اور وہ رضاکارانہ طور پر واہگہ بارڈر پر پریڈ کرنے آئے۔

بچوں نے خوب جوش و خروش سے پریڈ میں حصہ لیا۔

پریڈ دیکھنے آئے لوگوں نے سبز ہلالی پرچم تھامے ہوئے تھے جبکہ پریڈ کے دوران ایک بہت بڑا پرچم بھی پویلین میں بیٹھی عوام نے پیش کیا۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ یوم آزادی کی خوشیاں منانے واہگہ آئے ہیں۔

کچھ روز سے سوشل میڈیا پر بھی ایک ویڈیو چل رہی تھی کہ واہگہ بارڈر پر لوگ نہیں آتے اور وہاں کی کرسیاں خالی ہیں۔

واہگہ آئے لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ اس لیے بھی یہاں آئے ہیں تاکہ لوگوں کو بتا سکیں کی پرچم اتارنے کی تقریب کے وقت واہگہ بارڈر ہمیشہ لوگوں سے بھرا ہوتا ہے۔

اس رنگ برنگی تقریب کے دوران قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

واہگہ بارڈر کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی آج پرچم کشائی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

اسلام آباد کے جناح کنوینشن سینٹر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت نے پرچم کشائی کی، پشاور اور کوئٹہ میں ہونے والی تقاریب میں بھی صوبے کی سیاسی قیادت نے شرکت کی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان