کنزیٰ ہاشمی اور کرن واہی کا ’میرے ہو جاؤ‘ ریلیز

کنزیٰ ہاشمی اور کرن واہی کا ’میرے ہو جاؤ‘، ’ایسی داستان جسے سرحدوں میں قید نہیں کیا جا سکتا‘

راحت فتح علی خان کے گانے میں ’میرے ہو جاؤ‘ میں پاکستانی اداکارہ کنزیٰ ہاشمی اور انڈین اداکار کرن واہی پر فلمایا گیا ہے (کنزیٰ ہاشمی انسٹا گرام)

پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کا گانا ’میرے ہو جاؤ‘ ریلیز کر دیا گیا ہے، جس میں پاکستانی اداکارہ کنزیٰ ہاشمی اور انڈین اداکار کرن واہی ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں۔

منگل کو ریلیز ہونے والے گانے کے لیے دونوں ممالک کے عوام پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

کنزیٰ ہاشمی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گانے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھ: ’آج میرے لیے بہت بڑا دن ہے کیونکہ میرے ہو جاؤ ریلیز ہو گیا ہے۔

’یہ میرے لیے بہت سپیشل پراجیکٹ ہے جسے میں نے ماہرین کی ٹیم کے ساتھ شوٹ کیا۔ پوری ٹیم نے اس کے لیے بہت محنت کی ہے۔ مجھے امید ہے یہ آپ کو بہت پسند آئے گا۔‘

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi)

کرن واہی نے بھی گانے کی ریلیز کی خبر مداحوں سے انسٹاگرام کے ذریعے شیئر کی اور لکھا: ’پیش خدمت ہے میرے ہو جاؤ۔ آواز بڑھائیں اور ناقابل فراموش تجربے سے لطف اندوز ہوں۔ آپ کے پیار اور سپورٹ کا شکریہ۔‘

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Karan Wahi (@karanwahi)

پاکستانی اور انڈین فنکاروں پر مبنی اس گانے کو راحت فتح علی خان نے گایا ہے۔ گانے کے بارے میں اس کی یوٹیوب ویڈیو کے ساتھ تحریر کیا گیا ہے کہ ’میرے ہو جاؤ‘ صرف ایک گانا نہیں ہے بلکہ یہ ایک ایسی محبت کی داستان ہے جسے سرحدوں میں قید نہیں کیا جا سکتا۔

یہ ایک ایسا پیغام ہے کہ محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی بلکہ یہ اتنی طاقت ور ہوتی ہے کہ تمام رکاوٹوں کو عبور کر لے۔

اس ویڈیو کو تادم تحریر سات لاکھ 95 ہزار سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے اور یہ یوٹیوب پر 252ویں نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اس گانے اور کنزیٰ اور کرن کی جوڑی کو بہت سراہ رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مدیحہ نامی صارف نے یوٹیوب پر کمنٹ کیا: ’کرن واہی اور کنزیٰ ہاشمی کو ایک ساتھ دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ ان کے تاثرات گانے کے الفاظ کو بہت عمدہ انداز میں بیان کر رہے ہیں۔ ان کے فینز کو یہ گانا ضرور دیکھنا چاہیے۔‘

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’پاکستان اور انڈیا کے درمیان پائی جانے والی محبت کو دکھانے کے لیے اس گانے کو ریلیز کرنے کے دن کا انتخاب بہترین تھا۔ میری خواہش ہے کہ ایسے مزید گانے آئیں۔‘

گانے پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اسما بتول نے لکھا: ’کنزیٰ اور کرن کو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ کوئی اکٹھے اتنا اچھا بھی لگ سکتا ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی موسیقی