بنگلہ دیشی کرکٹر کی آگ پر چل کر ’مائنڈ ٹریننگ‘

بنگلہ دیش کے کرکٹر محمد نعیم شیخ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ آگ پر چل کر مبینہ ’مائنڈ ٹریننگ‘ کر رہے ہیں۔

بنگلہ دیش کے کرکٹر محمد نعیم شیخ جلتے کوئلوں پر چل کر پریکٹس کر رہے ہیں (سکرین گریب)

بنگلہ دیش کے کرکٹر محمد نعیم شیخ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ آگ پر چل کر مبینہ ’مائنڈ ٹریننگ‘ کر رہے ہیں۔

ون ڈے ایشیا کپ 2023 شروع ہونے میں دو ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے ایسے میں ایونٹ میں شامل ٹیموں کی بھرپور تیاری آخری مراحل میں ہے۔

کھلاڑی اپنی ذہنی اور جسمانی تربیت کے لیے مختلف طریقے اپناتے ہیں لیکن نعیم کا آگ پر چل کر مائنڈ ٹریننگ کرنا کافی مختلف ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سیف احمد نامی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں نعیم کو آگ پر چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس اکاؤںٹ کے تعارف میں لکھا ہے کہ اسے چلانے والے بنگلہ ٹائیگر کرکٹ ٹیم کے سوشل میڈیا مینیجر ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر ملے جلے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایکس صارف خان گل نے اس ٹریننگ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا: ’پلیز سیف بھائی سمجھائیں گے کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟ ایک کرکٹر کو اس کی کیا ضرورت ہے؟‘

صارف ردا علی نے لکھا: ’کیا میں ساری زندگی غلط کرکٹ دیکھتی رہی ہوں؟‘

سوشل میڈیا صارف لبنیٰ نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا’یہ کیا ہے، میرا خیال ہے انہوں نے نیٹ فلکس کی مائنڈ ہنٹر سیریز دیکھ لی ہے۔‘

ایک اور صارف نے ویڈیو پر کمنٹ کیا ’کیا یہ واقعی مدد کرتا ہے۔۔۔ میں پہلی مرتبہ یہ دیکھ رہا ہوں۔ میں نے کوہلی اور تندلکر کو یہ کرتے نہیں دیکھا۔‘

ایکس کے صارف سمیت نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’یہ دیکھنا دلچسپ ہو گا کہ وہ میچز میں کیسا پرفارم کریں گے۔‘

سرخی: ’کیا میں نے ساری عمر غلط کرکٹ دیکھی:‘ بنگلہ دیشی کرکٹر کی آگ پر چل کر ’مائنڈ ٹریننگ‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ