سعودی اونٹوں کی دوڑ میں پہلی بار خواتین شریک

سعودی عرب میں منعقد ہونے والے ’کراؤن پرنس کیمل فیسٹیول‘ کے پانچویں ایڈیشن میں خواتین کھلاڑیوں نے پہلی مرتبہ ریس میں شرکت کی ہے۔

یوں تو اونٹوں کی ریس کی تاریخ جزیرہ نما عرب میں ساتویں صدی عیسوی تک جاتی ہے لیکن سعودی عرب میں ’کراؤن پرنس کیمل فیسٹیول‘ کے پانچویں ایڈیشن میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ بین الاقوامی خواتین کھلاڑیوں کو بھی اونٹ ریس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حال ہی میں سعودی کیمل فیڈریشن کے زیر انتظام طائف میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں کئی ممالک کی خواتین نے شرکت کی۔

خواتین کی اونٹ ریس میں امریکہ کی ٹیلر ریس نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ایران کی عزت اللہ فرموش نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔

امریکی کھلاڑی ٹیلر ریس نے خواتین کو اونٹ دوڑ میں شرکت کی اجازت دینے کے اقدام کو سراہتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’اس ایونٹ کو ممکن بنانے کے لیے یہ ایک حیرت انگیز اقدام تھا۔‘

انہوں نے اس ریس کے دوران خاص طور پر خواتین کھلاڑیوں کے لیے کیے گئے انتظامات کو بھی سراہا۔ 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی خواتین