ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے دوران پاکستان اور انڈیا کا میچ بارش سے متاثر ہونے کے بعد کل کھیلا جائے گا۔
ایشین کرکٹ کونسل نے بارش کے خدشے کے پیش نظر انڈیا اور پاکستان کے مقابلے کے لیے سوموار کو ریزرو ڈے قرار دیا تھا۔
اتوار کو کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران انڈیا کی اننگز کے 24.1 اوورز ہی ہوئے تھے کہ میچ کو بارش نے آ لیا اور اس کے بعد میدان میں کئی جگہ کھڑے پانی کی وجہ سے امپائرز کو میچ اگلے دن منتقل کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔
انڈین اننگز کی خاص بات کپتان روہت شرما اور ان کے ساتھ اوپننگ کے لیے آنے والے شھبمن گل کی نصف سینچریاں تھیں۔ روہت شرما 56 اور شبھمن گل 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جب بارش کے باعث کھیل روکا گیا تو وراٹ کوہلی آٹھ اور کے ایل راہل 17 رنز پر کھیل رہے تھے۔ انڈین ٹیم نے 147 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔
ریزرو ڈے پر انڈیا اپنی اننگز کا آغاز وہیں سے کرے گا جہاں بارش کے باعث کھیل کو روکنا پڑا۔
میچ کی ابھی تک کی صورت حال کی جھلکیاں درج ذیل ہیں۔