انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی کے ساتھ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی تصویر اپنے آفیشل ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں بالی وڈ اداکار پیار بھرے انداز میں ٹرافی کو دیکھ رہے ہیں۔
آئی سی سی کی شیئر کردہ تصویر کے ساتھ شاہ رخ خان کو کنگ خان کہا گیا اور ساتھ ہی ’یہ بس یہیں ہے‘ کا کیپشن بھی دیا گیا۔
King Khan #CWC23 Trophy
— ICC (@ICC) July 19, 2023
It’s nearly here … pic.twitter.com/TK55V3VkfA
آئی سی سی کی جانب سے یہ تصویر شیئر کرنے پر شاہ رخ کے مداحوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا۔
ٹوئٹر پر راجہ بابو نامی صارف نے لکھا کہ ’جب انڈیا ورلڈ کپ جیتے گا تو اس کا کریڈٹ شاہ رخ خان کو ملے گا۔‘
Jab India World Cup Jeetegi Uska Credit SRK Ko Milegaa
— (@akkian_raja09) July 19, 2023
نے کہا کہ ’یہ شاہ رخ کی میراث ہے کہ آئی سی سی نے انہیں کنگ خان تسلیم کیا ہے۔ اور ورلڈ کپ ٹرافی کی نقاب کشائی کرنے والے انڈیا کے سب سے بڑے چہرے سے بہتر اور کون ہو گا۔‘
This is the legacy of SRK, ICC acknowledges him as King Khan. And who better than the biggest face of India to unveil the World Cup trophy.
— sohom href="https://twitter.com/AwaaraHoon/status/1681717729760296963?ref_src=twsrc%5Etfw">July 19, 2023
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
دکشا سنگھ نے انسٹاگرام پر کمنٹ کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار کے ٹرافی کو دیکھنے کے انداز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’انوشکا شرما نے ٹھیک کہا تھا کہ شاہ رخ خان کسی بے جان چیز سے بھی رومانس کر سکتے ہیں۔‘
نسٹاگرام پر ہر ادتیہ نامی صارف نے ٹرافی کی طرف سے ایک مشورہ دے ڈالا اور کہا کہ ’ اتنی شدت سے مت دیکھو۔۔ ہمارا ساتھ بس سیمی فائنل تک کا ہے۔‘
تاہم ان سب میں ایک پاکستانی صارف بھی میدان میں آئے اور انہوں نے لکھا: ’اگر شاہ رخ خان نے ٹرافی رکھنی ہے تو رکھ لیں ورنہ انڈین ٹیم کو تو ہم پاکستانی یہ ٹرافی لینے نہیں دیں گے، لیکن شاہ رخ کے لیے کچھ بھی۔‘
Bs agr SRK ny rkhni hai to rakh ly wrna indian team ko to hm Pakistani trophy lenay nh den gy inshallah, But SRK k lye kch bhi
— NadeeM (@Nadu805) July 19, 2023
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی 27 جون سے شروع ہونے والے ٹرافی ٹور میں 18 ملکوں کا دورہ کرے گی۔ ٹرافی اس وقت پاپوآ نیو گنی میں ہے، جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ورلڈ کپ ٹرافی 31 جولائی سے چار اگست تک پاکستان لائی جائے گی۔