نیپال میں بلند پہاڑ سر کرنے کی مہمات کا انتظام کرنے والی کپنی سیون سمٹ ٹریکس نے اتوار کو تصدیق کی ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے احمد عزیر اور انعم عزیر نیپال کی ماؤنٹ مناسلو کو سر کرنے والے پہلا پاکستانی جوڑا بن گئے۔
عرب نیوز کے مطابق ماؤنٹ مناسلو دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ہے جو نیپال کے مغربی حصے میں واقع ہے۔
Manaslu Summit update 24 Sep 2023 !
— Seven Summit Treks (@sst8848) September 24, 2023
• Congratulations to Ahmed and Anum Uzair who successfully climbed the eighth highest peak, Mt. Manaslu (8163m), this morning. They are the first Pakistani couple to achieve (climb 8000m peak) this feat.
Summiteers list:
1. Ahmed… pic.twitter.com/s0ICffkcMF
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر کی جانے والی پوسٹ میں سیون سمٹ ٹریکس نے احمد عزیر اور انعم عزیر کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ احمد اور انعم نے کامیابی سے آٹھ ہزار 163 میٹر بلند چوٹی سر کر لی جو آٹھویں بلند ترین چوٹی ہے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پوسٹ میں مزید لکھا گیا کہ ’یہ دونوں پہلا پاکستانی جوڑا ہے جس نے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔‘
انعم عزیر اور احمد عزیر کے ساتھ نیپال کے کوہ پیما پاسنگ شیرپا، پاسنگ دیکپا شیرپا اور پاس تینجی شیرپا بھی اس مہم کا حصہ تھے۔
احمد عزیر اور انعم عزیر سے قبل پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی، سرباز خان اور شہروز کاشف بھی رواں ماہ اس چوٹی کو سر کر چکے ہیں۔
پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے بھی احمد اور انعم کو مبارک باد دی۔ انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’اس خوش خبری کو سن کر جاگنا بہت اچھا تھا۔ بلاشبہ یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔‘
عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے شہروز کاشف نے کہا کہ ’یہ جوڑا لاہور سے تعلق رکھتا اور عزیر پیشے کے اعتبار سے بیرسٹر ہیں جبکہ انعم ایک فرانزک ڈاکٹر ہیں۔‘
Anum and Uzair you did it. What a piece of news to wake up to! It's truly an outstanding achievement. @faizanlakhani @iamqadirkhawaja @munazzaanwaar @KarakoramClub https://t.co/0k6Vd6h6EX
— Shehroze Kashif (broadboy) (@Shehrozekashif2) September 24, 2023
شہروز کاشف کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ میرے کلائنٹس ہیں اور انہوں نے میری شاگردی میں منگلاک سر(بلندی چھ ہزار 50 میٹر) اور ہسپر پیک(بلندی پانچ ہزار دو سو 46 میٹر) سر کیں ہیں۔‘
یہ دونوں چوٹیاں پاکستان کے شمالی علاقوں گلگت بلتستان میں واقع ہیں۔
پاکستان میں کوہ پیمائی مہمات کے انتظامی ادارے قراقرم کلب نے احمد عزیر اور انعم عزیر کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ کامیابی ان کے جذبے کی عکاس ہے۔‘
Anum Uzair and Uzair Ahmed, from Lahore reached the summit of #Manaslu 8,163 this morning becoming the first Pakistani couple atop any #8000er! This is a truly remarkable feat that showcases their immense passion and dedication to achieving the extraordinary! Congratulations!… pic.twitter.com/8VwsuCjR3M
— The Karakoram Club (@KarakoramClub) September 24, 2023