وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی کردی ہے۔
فننانس ڈویژن کی جانب سے ہفتے کو جاری کیے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت اب 323 روپے 38 پیسے ہوگی ہے جبکہ ڈیزل اب 318 روپے 18 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔
New prices of #Petroleum products for the fortnight starting 1st October, 2023. pic.twitter.com/dfStj7ZHYb
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) September 30, 2023
فننانس ڈویژن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کو دیکھتے ہوئے قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق گذشتہ شب 12 بجے کے بعد سے ہو چکا ہے۔
نگران حکومت نے لگاتار دو مرتبہ مجموعی طور پر تقریباً 35 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد پہلی بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک کی کمی کی ہے۔ موجودہ نگران حکومت کے قلیل عرصے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں تاریخ کی بلند ترین سطح یعنی 300 روپے سے تجاوز کر گئی ہیں۔