سعودی کمپنی وافی انرجی نے شیل پاکستان کے شیئرز حاصل کرلیے

وافی انرجی، اسیاد ہولڈنگ گروپ کا کُل ملکیتی الحاق ہے، جو مملکت سعودی عرب میں ایک سرکردہ فیول ریٹیلر کا مقام رکھتا ہے۔

توقع ہے کہ ریگولیٹری منظوریوں سے مشروط یہ فروخت 2024 کی چوتھی سہ ماہی تک مکمل ہو جائے گی (انڈپینڈنٹ اردو)

شیل پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نےایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے شیل پاکستان لمیٹڈ میں اپنے 77.42 فیصد اکثریتی شیئرز سعودی کمپنی وافی انرجی کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

توقع ہے کہ ریگولیٹری منظوریوں سے مشروط یہ فروخت 2024 کی چوتھی سہ ماہی تک مکمل ہو جائے گی۔

شیل کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت اس کی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد موبلیٹی نیٹ ورک کو ہائی گریڈ کرنا ہے اور اس کا اعلان پہلی بار جون 2023 میں کیپٹل مارکیٹس ڈے پر کیا گیا تھا۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ اس معاہدے کے بعد شیل برانڈ پاکستان میں برانڈ لائسنسنگ معاہدوں کی مدد سے قائم رہے گا اور صارفین کی رسائی شیل کے پریمیم فیول اور لبریکینٹ پورٹ فولیو تک ممکن رہے گی۔

وافی انرجی سعودی عرب میں ایندھن کی خوردہ فروش تنظیم اسیاد ہولڈنگ گروپ کی مکمل ملکیت ہے، جو سعودی عرب میں ایک سرکردہ فیول ریٹیلر کا مقام رکھتا ہے اور اس نے گذشتہ سال سعودی عرب میں شیل برانڈ کے تحت موبیلیٹی سائٹس آپریٹ کرنے کے لیے لائسنس کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

یہ اقدام شیل کی جانب سے اپنے عالمی آپریشنز کے بارے میں متعدد اعلانات کے بعد سامنے آیا تھا اور شیل پاکستان کو 2022 میں ملک کے مالی بحران اور معاشی سست روی کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور واجب الادا وصولیوں کی وجہ سے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

شیل پاکستان کے آپریشنز میں 600 سے زائد موبلٹی سائٹس، 10 فیول ٹرمینلز، ایک لبریکینٹ آئل بلینڈنگ پلانٹ اور پاک عرب پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ میں 26 فیصد حصص شامل ہیں۔

وافی انرجی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ وافی انرجی کی اپنے کاروباری مفادات اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وافی انرجی کا وژن شیل برانڈ کو سادگی، قدر اور سہولت کے ساتھ کے ایس اے میں اعلیٰ ترین سطح کی آن دی روڈ ریٹیل سروسز فراہم کرکے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ون سٹاپ حل کے طور پر فروغ دینا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ شیل پاکستان لمیٹڈ کے حصول سے وافی انرجی اپنی موجودگی اور جغرافیائی رسائی کو وسعت دے سکے گی۔

وافی انرجی کا ماننا ہے کہ پاکستان کی مارکیٹ میں ترقی کے امکانات موجود ہیں اور اس نے قدر اور ترقی پیدا کرنے کے لیے ایس پی ایل میں حصص حاصل کیے ہیں۔ وافی انرجی کو توقع ہے کہ ایس پی ایل بین الاقوامی گورننس معیارات، آپریٹنگ طریقہ کار، مالیاتی بصیرت اور شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے نمایاں قدر پیدا کرے گا۔

شیل برانڈ اب بھی پاکستان میں لائسنسنگ معاہدے کے ذریعے دستیاب رہے گا، جس میں پریمیم فیول، لبریکنٹس، کم اخراج والے ایندھن اور سہولت خوردہ خدمات تک مسلسل رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

پاکستان میں موجودہ شیل صارفین کو وافی انرجی کی جانب سے اعلیٰ ترین سطح کی خدمات فراہم کرنے کے عزم سے فائدہ ہوگا۔ کمپنی کو توقع کہ یہ حصول وافی انرجی کے صنعت میں مضبوط موجودگی کے سفر میں ایک نیا باب کھولے گا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی معیشت