میکسیکو میں قدیم مایا جنگجو کا مجسمہ دریافت

مجسمہ ایک عبادت خانے کے تہہ خانے سے ملا جس میں جنگجو نے سانپ کی شکل کا ہیلمٹ پہن رکھا ہے۔

یوکاتان میں کھدائی کے دوران مجسمہ دریافت ہوا (آئی این اے ایچ)

ماہرین آثار قدیمہ نے امریکہ میں کرسٹوفر کولمبس کی آمد سے پہلے کے دور سے تعلق رکھنے والی میکسیکو کی ایک عبادت گاہ کے تہہ خانے سے  سانپ کی شکل کا ہیلمٹ پہنے مایا جنگجو کا عجیب و غریب مجسمہ کھود کر نکالا ہے۔

میکسیکو کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اینتھروپولوجی اینڈ ہسٹری (آئی این اے ایچ) کے مطابق 33 سینٹی میٹر طویل اور 28 سینٹی میٹر (11 انچ) چوڑا یہ مجسمہ جزیرہ نما یوکاتان کے چیچن ایتسا نامی علاقے میں دریافت ہوا۔

یہ مجسمہ ایک جنگجو کا معلوم ہوتا ہے، جس نے پروں والا لباس اور سانپ کی شکل کا ہیلمٹ پہن رکھا ہے اور جس کے جبڑے کھلے ہوئے ہیں۔ محققین کا خیال ہے کہ یہ تقریباً ایک ہزار سال پہلے تعمیر کیے گئے بڑے مجسمے کا حصہ رہا ہو گا۔

قبل از کولمبیائی تہذیب جزیرہ نما یوکاتان کے سب سے بڑے مایا مراکز میں سے ایک تھی، جو نویں اور 13ویں صدی عیسوی کے درمیان پھلی پھولی۔

اپنے عروج پر چیچن ایتسا کو ہزاروں افراد کا مسکن سمجھا جاتا ہے۔

اس مقام پر ایل کاستیلو نامی ایک اہرام بھی ہے جو تقریباً 30 میٹر (100 فٹ) بلند ہے۔

آئی این اے ایچ مقبول سیاحتی مقام پر نئے عجائب گھر اور وزیٹر سینٹرز سمیت ’ٹرن مایا‘ کے نام سے ریلوے ٹریک کی تعمیر پر کام کر رہا ہے جس سے لوگ اس مقام کے ساتھ جڑ جائیں گے۔

اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے یونیسکو کے مطابق اس وقت چیچن ایتسا میں روزانہ کم از کم ساڑھے تین ہزار سیاح آتے ہیں جن کی تعداد پیک سیزن میں آٹھ ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔

اس مقصد کے لیے مسلسل دیکھ بھال اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ علاقے یورپی باشندوں کی آمد سے قبل کے آثار کو خراب ہونے سے بچایا جا سکے۔

اس جنگجو کا مجسمہ، جو چیچن ایتسا میں کاسا کلورڈا کمپلیکس میں دریافت کیا گیا، ریلوے لائن کی تعمیر کے دوران آثار قدیمہ کے سروے کے دوران دریافت کیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 ریلوے لائن کی تعمیر کے دوران اب تک متعدد آثار قدیمہ کے آثار دریافت کیے جا چکے ہیں جن میں برتنوں کے 10 لاکھ سے زیادہ ٹکڑے اور چھ سو انسانی مدفن شامل ہیں۔

متعدد تعمیراتی ساختیں اور مختلف قسم کے دیگر نوادرات بھی دریافت ہوئے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ چیچن ایتسا کے آثار قدیمہ کے علاقے میں چہرے کے مجسمے کی دریافت اس بات کی علامت ہے کہ اس خطے میں آباد آج دور کے لوگ اپنے ماضی سے کس طرح جڑے رہ سکتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ دراڑ ہونے کے باوجود یہ مجسمہ ممتاز دکھائی دیتا ہے اور اچھی حالت میں ہے۔

آئی این اے ایچ نے مزید کہا: ’اس سے یہ نتیجہ نکالا جا سکتا ہے کہ جس طرح مجسمہ بنایا گیا وہ مایا شہر کے ابتدائی ترین دور میں استعمال ہونے والے انداز سے مطابقت رکھتا ہے۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی تاریخ