انڈین اداکارہ خوشالی کمار کے لیے سٹار فش ایک جنون پر مبنی منصوبہ تھا جس کے لیے انہوں نے جسمانی، ذہنی اور جذباتی طور پر اپنا سب کچھ داؤ پر لگا دیا۔
تیاری اور شوٹنگ اتنی شدید تھی کہ اس نے انہیں تھکا دیا۔ ہندوستان ٹائمز کی سیدہ عبا فاطمہ سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ کس طرح ایک موقع پر انہوں نے اس فلم میں کام کرنے کے اپنے فیصلے پر خود سوال اٹھانا شروع کر دیئے تھے۔
اداکارہ نے بتایا، ’اتنی شدید سردی تھی کہ ہر کوئی جیکٹ پہنے ہوئے تھا جبکہ میں ایک لباس میں پانی میں چھلانگ لگانے کے لیے تیار تھی۔ یہ بہت مشکل اور چیلنجنگ تھا. پانی کے نیچے مناظر کی شوٹنگ کے دوران ایک موقع تھا، جب میں پانی سے باہر آئی اور کہا 'میں نے کس طرح کے سکرپٹ کا انتخاب کیا' (ہنستے ہوئے)۔ جب یہ شوٹنگ ختم ہوئی تو مجھے آرام ملا۔‘
اداکارہ نے حال ہی میں کلائمکس سین کی شوٹنگ کے بعد پیش آنے والے صدمے کے بارے میں کھل کر بات کی جہاں ان کا کردار منشیات کا زیادہ استعمال کرتا ہے۔ درحقیقت، نہ صرف شوٹنگ، بلکہ منظر کی تیاری بھی مشکل تھی۔
انہوں نے بتایا کہ فلم میں ایک منٹ کا کٹ ہے جس میں حقیقت میں انہوں نے مسلسل چار منٹ تک پرفارم کیا تھا کیونکہ اس منظر نے انہیں کافی شدت سے جکڑ لیا تھا۔ اس منظر کی تیاری میں انہیں کافی وقت لگا یہاں تک کہ شوٹنگ کے بعد بھی انہیں اس زون سے باہر نکلنے میں ایک خاص وقت لگا۔
لیکن جلد ہی انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے پر کام کرنے سے انہیں سب سے زیادہ خوشی بھی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ’اگلے ہی لمحے مجھے خوشی ہوئی کیونکہ ہر شوٹ کے بعد سیٹ پر موجود ہر شخص تالیاں بجاتے تھے اور یہ حوصلہ افزائی کی ایک اور بات تھی۔ درحقیقت اب مجھے شوٹنگ کے ان دنوں کی یاد آتی ہے، چاہے وہ کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں۔‘
خوشالی نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح وہ تارا (فلم میں ان کا نام) کے کردار میں اتنی گھل مل گئیں کہ اس سے باہر نکلنا مشکل ہو گیا۔ ’میں (تارا) بن گئی اور یہ ایک طرح سے خوفناک تھا۔ لیکن میرا ماننا ہے کہ بہت سے اداکاروں کو اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
’جب آپ کوئی خاص کردار ادا کرتے ہیں تو آپ اس زون میں پھنس جاتے ہیں۔ لیکن یہ اس بارے میں ہے کہ آپ اپنے دماغ کی تربیت کرنے، اپنے آپ کو الگ کرنے اور اس سے باہر آنے کے لیے کتنے مضبوط ہیں۔ اس میں وقت لگتا ہے اور یہ ٹھیک ہے۔ یہ ایک اداکار کا سفر ہے۔‘
وہ شکر گزار ہیں کہ ٹیم نے آخر میں فلم کے سب سے شدید مناظر کی شوٹنگ کی۔ ’کیوں کہ اس کے بعد میں بہت ڈر جاتی تھی اور آدھی رات کو جاگ جاتی تھی۔ میں یہ جاننے کے بغیر رونا اور گھبرانا شروع کر دیتی تھی کہ میرے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ یہ اس زون میں اتنا زیادہ تھا کہ اس نے مجھے بنیادی طور پر متاثر کیا۔‘
خوشالی کمار ایک بھارتی اداکارہ اور فیشن ڈیزائنر ہیں۔ وہ ٹی سیریز گروپ کے بانی گلشن کمار کی بیٹی ہیں۔ خوشالی نے 2015 میں بالی وڈ کی ویڈیو، مینو عشق دا سے پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز کیا اور اس کے بعد وہ ہائی وے سٹار، رات کمال ہے، میرے پاپا اور ایک یاد پرانی جیسے نغمے پیش کر چکی ہیں۔
خوشالی کمار نے فلمی سفر کا آغاز آر مادھون کی فلم دہی چینی سے کی جس میں انہوں نے ایک وکیل کا کردار نبھایا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اپنے کردار سے باہر آنے کے لیے خوشالی نے شوٹنگ کے بعد وقفہ لیا۔ ’میں نے دوسرے شہر کا سفر کیا، مختلف چیزیں پڑھیں، اپنی سوچوں کو بھٹکانے کے لیے مختلف سرگرمیوں میں مشغول ہونے کی کوشش کی۔ میں اپنے آپ کو بہت لمبے عرصے تک اس حالت میں نہیں چھوڑ سکتی تھی۔ یہ ایک ایسا عمل تھا جس سے میں گزری تھی اور اب میں اس سے باہر آ گئی ہوں۔‘
اگرچہ انہوں نے اس کردار کے ساتھ نہ صرف دوسروں بلکہ خود کے لیے بھی اداکاری کا معیار بلند کیا ہے، لیکن کیا وہ مستقبل میں اتنا چیلنجنگ کردار ادا کرنے سے گریز کریں گی؟ انہوں نے کہا کہ ہر کردار اپنے طریقے سے چیلنجنگ ہوتا ہے۔ کوئی اور بننا اور اس کے ساتھ سچا ہونا اور اسے حقیقی دکھانا آسان نہیں ہے۔
’اب میرے پاس ایک نئی فلم ہے جس میں میں ایک نیوز اینکر کا کردار ادا کر رہی ہوں اور میں اسے کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ اس دوران میری کوشش تھی کہ اس کردار میں کچھ چمک پیدا کی جائے جو اسے دوسروں سے ممتاز اور مختلف بنائے۔‘
بہت سے دوسرے پروجیکٹس ہیں جن میں وہ ایک اداکارہ کے طور پر اپنی ورسٹائل صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا، 'گھڈچاڈی، جس میں سنجے دت اور روینہ ٹنڈن ہیں۔ ایک اور پرتیک گاندھی کے دیڑھ بیگھہ زمین ہے۔ اس کے علاوہ کچھ فلمیں ہیں جو اگلے سال فروری-مارچ میں ریلیز ہوں گی۔‘
اکھلیش جیسوال کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی زیر آب دنیا پر مبنی ہے۔ ’سٹار فش‘ بینا نائک کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب ’سٹار فش پکل‘ پر مبنی ہے۔
فلم میں ایہان بھٹ، ملند سومن اور تشار کھنہ بھی شامل ہیں۔ اس فلم کو بھوشن کمار اور کرشن کمار کی ٹی سیریز اور گریٹ موشن پکچر نے پروڈیوس کیا ہے۔ سٹار فش 24 نومبر، 2023 کو ریلیز ہوگی۔
ذاتی زندگی
خوشالی کمار 19 دسمبر 1988 میں ایک پنجابی ہندو خاندان میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے کے والد مشہور کاروباری گلشن کمار اور والدہ سدیش کماری ہیں۔ ان کے دو بہن بھائی تلسی کمار اور بھوشن کمار ہیں۔