گذشتہ شب دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ سٹیڈیم میں انڈیا کو شکست دے کر ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑی اس وقت انڈین شائقین کی شدید تنقید کا سامنا کر رہے ہیں۔
اس کی وجہ بظاہر تو آسٹریلوی کھلاڑی میچل مارش کی وہ تصویر ہے جس میں انہوں نے ورلڈ کپ کی ٹرافی پر اپنے پاؤں رکھے ہوئے ہیں۔
انڈین شائقین اس تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو ورلڈ کپ کی ٹرافی کا احترام نہ کرنے کا مرتکب قرار دے رہے ہیں۔
انکور لاہوتے نامی ایک صارف نے میچل مارش کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بھائی تھوڑی تو عزت کر لو۔‘
Mitch Marsh with the World Cup trophy.
Bhai, thodi toh izzat kar lo pic.twitter.com/cJRsoAjiaC
— Ankur Lahoty (@Ankur_IIS) November 20, 2023
پراوین نامی ایک صارف نے اپنی طویل پوسٹ میں لکھا کہ ’احترام کے نام پر ہم انڈین صرف پوائنٹ سکورنگ اور ڈرامہ کر رہے ہیں۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’پہلے چھ ورلڈ کپ ٹرافی جیتنا سیکھیں اور اولمپکس میں پہلے نمبر پر آئیں اس کے بعد ٹرافی کے احترام کی بات کریں۔‘
گروچی ماکس نامی صارف نے ان شائقین کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ایسی قوم جو انسانوں کا احترام نہیں کرتی وہ آسٹریلینز کو ایک بے جان شے کا احترام کرنا سکھا رہی ہے۔‘
شنایا نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’انڈینز آسٹریلینز کو سکھا رہے ہیں کہ وہ ایک بے جان شے کا احترام کریں جب کہ ان کے وزیراعظم جیتنے والے کپتان کو چھوڑ کر سٹیج سے سے چلے گئے۔‘
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر کئی صارفین انڈین وزیراعظم نریندر مودی کو بھی آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو ٹرافی تھما کر سٹیج سے چلے جانے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔