پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ واش نہ کر سکی

کوئنز ٹاؤن میں ہفتے کو کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت چھ رنز سے ہرا دیا۔ 

15 فروری، 2023 کی اس تصویر میں پاکستانی کھلاری ندا ڈار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ کے دوران بولنگ کرتے ہوئے(اے ایف پی)

کوئنز ٹاؤن میں ہفتے کو کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت چھ رنز سے ہرا دیا۔ یوں پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دے کر وائٹ واش کرنے میں ناکام رہی۔

پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے سدرہ امین 43 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں جبکہ منیبہ علی نے 27 اور کپتان ندا ڈار نے 25 رنز بنائے تھے۔

نیوزی لینڈ کی امیلیا کیر نے 11 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ کی بلے بازی شروع ہوئی تو سوزی بیٹس نے 51 رنز کی فتح گر اننگز کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کی پوزیشن بہتر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امیلیا کیر نے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 15 اوورز میں 101 رنز بنائے تھے اور اس کی دو وکٹیں گری تھیں کہ میچ کو بارش نے آ لیا۔

بارش نہ رکنے کے باعث بہتر رن اوسط کی بنیاد پر نیوزی لینڈ کو اس میچ کا فاتح قرار دے دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس میچ کی جبکہ پاکستان کی فاطمہ ثنا کو سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان نے سیریز کے پہلے دونوں میچوں میں کیویز ٹیم کو ہرا کر نیوزی لینڈ میں سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اکتوبر 2018 کے بعد پہلی بار پاکستان سے باہر کوئی سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے، جبکہ ایشیا اور آئرلینڈ سے باہر ان کی پہلی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی فتح ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ