پاکستان کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پیر کو ایک انٹرویو میں الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ یوٹیوبرز کو پیسے دیتی ہیں تاکہ وہ یہ تاثر دے سکیں کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے جیتے گی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
آصف علی زرداری کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین تنقید کر رہے ہیں اور ایکس پر #staystronJemimaKhan ٹرینڈ کر رہا ہے۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما اکثر و بیشتر پاکستانی میڈیا میں خبروں کی زینت بنتی ہیں، جس کی اکثر وجہ ان کے اپنے بیانات نہیں بلکہ پاکستانی شخصیات کے ان سے متعلق بیانات ہوتے ہیں اور اس بار بھی ایسا ہی ہوا جب آصف زرداری نے ایک انٹرویو میں جمائما کا ذکر کیا۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا انٹرویو گذشتہ شب نجی ٹی وی چینل ’آج نیوز‘ پر نشر ہوا، جس میں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ ’تاثر یہی ہے کہ دو تہائی اکثریت لے کر آئیں گے، وہی (پی ٹی آئی) جیتے گی۔‘ جس پر سابق صدر نے جواب دیا: ’خدا کا خوف کریں، یہ تو باہر بیٹھے ہوئے وی لاگرز کہہ رہے ہیں، ان وی لاگرز کو پیسے دے رہی ہیں جمائما۔‘
’پی ٹی آئی کو سپورٹ کرنے والے باہر بیٹھے بلاگرز کو جمائمہ پیسے دے رہی ہے‘
— Aaj TV Urdu (@Aaj_Urdu) December 11, 2023
دیکھئے 'فیصلہ آپ کا' میں @AsmaShirazi کی آصف علی زرداری کے ساتھ خصوصی گفتگو
مکمل پروگرام https://t.co/v82Zj8saSf#AajNews #FaislaAapKa #AsmaShirazi #AsifAliZardari #PTI #ImranKhan #ChairmanPTI pic.twitter.com/Kjo3by7EcI
سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین آصف زرداری کے اس بیان کے تناظر میں جمائما کی حمایت کر رہے ہیں۔
ایکس صارف شہربانو نے لکھا: ’ثابت قدم رہیں پیاری میڈم جمائما، پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔‘
Stay strong my dear ma"am @Jemima_Khan the whole nation stands with you .#StayStrongJemimaKhan pic.twitter.com/DZI0MGGBjh
— Shehr Bano Official (@OfficialShehr) December 12, 2023
نوید حسین نامی ایکس صارف کا کہنا تھا: ’اگر پیسوں سے سوشل میڈیا چلتا تو آج یوٹیوب، ٹوئٹر، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پاکستان استحکام پارٹی کا عروج ہوتا۔‘
اگر پیسوں سے سوشل میڈیا چلتا تو آج یوٹیوب، ٹویٹر، ٹک ٹاک، اور انسٹاگرام پر صرف اور صرف پ پ ، ن لیگ ، اور پاکستان استحکام پارٹی کا عروج ہوتا...!!!#Staystrongjemimakhan pic.twitter.com/Bh1Hnvuw5w
— Naveed Hussain PTI (@NaveedHussaiin1) December 12, 2023
ایک اور ایکس صارف نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کیا: ’ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ آپ اخلاص اور انسانیت کی مثال ہیں۔ ہم ان کا مقابلہ کریں گے اور جیتیں گے۔
@TeamiPians@Jemima_Khan
— M. F. A ⁱᴾⁱᵃⁿ (@ik143_pti) December 12, 2023
We stand with you because you are one of the examples of sincerity, humanity. We will fight them and we will win by the Grace of Almighty Allah. #StayStrongJemimaKhan
محمد حسیب نامی صارف نے لکھا: ’آپ لاکھوں میں ایک ہیں، ہم تمام پاکستانیوں کو آپ پر فخر ہے۔ محفوظ رہیں اور ثابت قدم رہیں۔‘
You are one of millions, we all Pakistanis proud of you, we don't consider anyone equal to you.
— Muhammad Haseeb (@IamHaseeb2001) December 12, 2023
Stay safe and stay strong. @Jemima_Khan . a lot of respect for you. #StayStrongJemimaKhan pic.twitter.com/s8QfKQJXDX