افریقی ملک آئیوری کوسٹ میں ماحول دوست سیاحت کی خاطر مصنوعی جزیرہ تیار کیا گیا ہے جو پانی پر تیرتا رہتا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
جزیرے پر ہر وہ سہولت موجود ہے جو کسی بھی ساحلی تفریح گاہ پر ہو سکتی ہے مثلاً رات کے قیام کے لیے کمرے دستیاب ہیں۔ ڈانس کلب، ریسٹورنٹ، سوئمنگ پول، بار، سب کچھ وہاں موجود ہے۔
البتہ یہ جزیرہ عام جزیروں سے اس طرح مختلف ہے کہ اسے پلاسٹک کے وسیع پلیٹ فارم پر بنایا گیا۔ پلاسٹک کا پلیٹ فارم استعمال شدہ بوتلوں سے تیار کیا گیا ہے۔
اگر ان بوتلوں کے کچرے سے جزیرہ نہ بنتا تو یہ کچرا کبھی ضائع نہ ہوتا اور ماحول کو نقصان پہنچاتا۔