پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے جمعے کو اعلان کیا کہ وہ کمیٹی کی سربراہی اور رکنیت سے مستعفی ہو رہے ہیں۔
پی سی بی کی ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ذکا اشرف نے لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے مینیجمنٹ کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اپنے اختتامی الفاظ میں انہوں نے پی سی بی کے سرپرست اعلیٰ نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کی طرف سے اپنے اوپر اعتماد کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مدت کے دوران تعاون کرنے پر مینیجمنٹ کمیٹی کے ارکان، پی سی بی انتظامیہ اور عملے کے شکرگزار ہیں۔
انہوں نے پاکستان، پاکستان کرکٹ اور کھلاڑیوں کی بہتری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایم سی کے ارکان اور پی سی بی انتظامیہ نے چیئرمین ایم سی کی قیادت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ذکا اشرف اپنا استعفیٰ نگران وزیر اعظم کو بھجوائیں گے۔
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔