انتخابات سر پر لیکن گہما گہمی کم کیوں؟

آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں تقریباً دو ہفتے رہ گئے ہیں لیکن ماضی کے مقابلے میں سیاسی گہما گہمی کم کیوں ہے؟ دیکھیے یہ ویڈیو تجزیہ

13 جنوری 2024 کی اس تصویر میں عام انتخابات سے قبل پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے جھنڈے لاہور کی ایک مارکیٹ میں فروخت کے لیے موجود ہیں (عارف علی / اے ایف پی)

پاکستان میں عام انتخابات میں اب لگ بھگ دو ہفتے رہ گئے ہیں، لیکن ماضی کے مقابلے میں سیاسی گہما گہمی کیوں کم ہے۔

ملک میں انتخابات کا چرچہ تو لگ بھگ دو سال سے تھا، پہلے یہ قیاس آرائیاں ہوتی رہیں کہ الیکشن ہوں گے یا نہیں لیکن اب جب آٹھ فروری کو یہ ہونے جا رہے ہیں تو کیوں امیدوار اور سیاسی جماعتیں شہر شہر اور گلی گلی پوری طرح متحرک نہیں ہیں۔

اس کی وجہ سکیورٹی کے خدشات ہیں یا سیاسی حالات؟ اس نشست میں اسی کا جائزہ لینے کی کوشش کی گئی ہے۔

ایک عام تاثر یہ بھی ہے کہ شاید اس کی ایک وجہ یہ ہو کہ اب امیدوار اور سیاسی جماعتیں سوشل میڈیا کے ذریعے تیزی سے اپنے ووٹر تک موقف پہنچا سکتی ہیں۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی سیاست