پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے 11 رکنی بورڈ آف گورنرز کے قیام کا اعلان کر ہفتے کو دیا گیا ہے۔
بی سی بی کی ویب سائٹ کے مطابق بورڈ نے اپنے آئین 2014 کے پیراگراف 10 کے مطابق بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کی تشکیل کا اعلان کیا۔
مصطفیٰ رمدے اور سید محسن رضا نقوی کو پی سی بی کا سرپرست نامزد کیا گیا ہے۔
بورڈ کے دیگر ارکان میں سجاد علی کھوکھر، صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن آزاد کشمیرظفر اللہ جڈگل، صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن ڈیرہ مراد جمالی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن لاڑکانہ کے صدر تنویر احمد شامل ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس کے علاوہ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن بہاولپور کے صدر طارق سرور، سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے نمائندے، سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے نمائندے، غنی گلاس لمیٹڈ کے نمائندے اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (پی ٹی وی) کے نمائندے شامل ہوں گے۔
حکومت پاکستان کے سیکریٹری، وزارت بین الصوبائی رابطہ، یا کوئی دوسرا افسر جسے ان کی طرف سے عہدے دار رکن (نان ووٹنگ ممبر) کے طور پر نامزد کیا گیا ہو۔
19 جنوری کو کی مینیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے اپنے استعفے کا اعلان کیا تھا۔ پی سی بی کی ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا تھا کہ ذکا اشرف نے لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے مینیجمنٹ کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔
اس کے بعد شاہ خاور کو قائم مقام چیئرمین اور الیکشن کمشنر بنا دیا گیا ہے، جس کے بعد ان کا پہلا ٹاسک بورڈ آف گورنرز کی تشکیل تھا۔
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔