پاکستان کی نگران حکومت نے جاتے جاتے آئندہ 15 روز کے لیے ایک بار پھر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب جاری ہونے والے بیان کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مزید چار روپے 13 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اس اصافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 279 روپے 75 پیسے ہو گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے یعنی ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 287 روپے 33 پیسے ہی برقرار رہی گی۔
ان نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے یعنی یکم مارچ سے ہوگا۔
اس سے قبل نگران حکومت کی جانب سے 15 فروری کو بھی پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے 73 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 275 روپے 62 پیسے ہو گئی تھی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اسی طرح ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی آٹھ روپے 37 پیسے کے اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔
پاکستان میں نگران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ تیسرا مسلسل اضافہ ہے۔
اس سے پہلے فروری کے آغاز میں بھی نگران حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 55 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے 75 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔