خبر رساں اداروں نے برطانوی شہزادی کی ترمیم شدہ تصویر ہٹا دی

برطانیہ کے شاہی محل کا کہنا ہے کہ تصویر شہزادہ ولیم نے کھینچی تھی۔

برطانیہ میں ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر شاہی محل کی جانب سے جاری کی جانے والی تصویر میں شہزادی کیٹ مڈلٹن اپنے بچوں کے ہمراہ موجود ہیں اور مسکرا رہی ہیں (برطانوی شاہی محل)

برطانیہ کے شاہی محل کینسنگٹن پیلس نے اتوار کو برطانوی شہزادی کیتھرین مڈلٹن کی ایک ترمیم شدہ تصویر جاری کی، جس کے بعد اے ایف پی اور دیگر نیوز ایجنسیوں نے اس تصویر کو ہٹا دیا۔

یہ ان کے پیٹ کی سرجری کے بعد باضابطہ طور پر جاری کی جانے والی پہلی تصویر ہے۔

برطانیہ میں مدرز ڈے کے موقع پر جاری کی جانے والی اس تصویر میں ویلز کی شہزادی کرسی پر بیٹھی مسکرا رہی ہیں۔ انہوں نے جیز، سویٹر اور سیاہ جیکٹ پہن رکھی ہے، جن  کے ارد گرد ان کے تین ہنستے ہوئے بچے جارج، شارلٹ اور لوئس موجود ہیں۔

لیکن بغور جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ شہزادی شارلٹ کا بایاں ہاتھ ان کے کارڈیگن کی آستین سے غلط طور پر جڑا ہے، جس سے تصویر کی صداقت پر شک پیدا ہوتا ہے۔

محل کی جانب سے فراہم کی گئی تصویر شائع کرنے کے بعد امریکی، برطانوی اور فرانسیسی خبر رساں اداروں ایسوسی ایٹڈ پریس، روئٹرز اور اے ایف پی نے اسے ہٹا دیا ہے۔

ایجنسی سے اپنے صارفین کو بھیجے گئے نوٹ میں کہا کہ ’یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ہینڈ آؤٹ تصویر... تبدیل کی گئی تھی اور اس لیے اسے اے ایف پی کے سسٹم سے ہٹا دیا گیا ہے۔‘

امریکی خبر رساں ادارے اے پی کا کہنا ہے کہ اس نے اس تصویر ہٹا دی ہے، کیوں کہ بغور معائنہ کرنے پر معلوم ہوتا ہے کہ ذرائع نے اس تصویر میں غلطی طور پر اس انداز میں ترمیم کی جو اے پی کے فوٹو سٹینڈرڈز پر پورا نہیں اترتا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کینسنگٹن پیلس نے فوری طور پر اے ایف پی کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

یہ تصویر اس وقت جاری کی گئی جب کیٹ غیر معمولی طور پر طویل عرصے سے عوام میں نظر نہیں آئیں۔

یہ شہزادی آف ویلز کی دو ماہ قبل پیٹ کی سرجری کے بعد پہلی سرکاری تصویر تھی۔

شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ تصویر شہزادہ ولیم نے رواں ہفتے کے اوائل میں ونڈسر میں کھینچی تھی۔

شاہی خاندان کی تصویریں عام طور پر پروفیشنل فوٹوگرافر کھینچتے ہیں لیکن یہ تصویر پرنس ولیم نے لی تھی اور اسے کینسنگٹن پیلس نے ماؤں کے عالمی دن کے موقعے پر جاری کیا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس اس تصویر اعتراض کرنے والا پہلا ادارہ تھا، جس نے ایجنسی کے تصویری معیار پر پورا نہ اترنے پر اسے اپنی سائٹ سے ہٹا دیا۔

سی این این  نے جن دو غلطیوں کی نشاندہی کی، ان میں شہزادی شارلٹ کا بایاں ہاتھ اور اور شہزادی کیٹ کی جیکٹ پر بائیں جانب زپ کا ہونا ہے۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ