ملائیشیا میں جاری اذلان شاہ ہاکی کپ میں منگل کو پاکستان اور جاپان کے درمیان میچ برابری پر ختم ہوا ہے۔
پاکستان اس ٹورنامنٹ میں اپنے ابتدائی دو میچ جیتنے کے بعد جاپان کے خلاف میچ ایک، ایک گول سے برابر کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
میچ کا پہلا گول جاپان کی جانب سے ناگایوشی کین نے 33ویں منٹ میں کیا۔
جاپان نے اس گول کا میچ کے اختتامی لمحات تک بھرپور دفاع کیا اور پاکستان ٹیم کے حملوں کو روکتے رہے۔
مگر پاکستان نے میچ کے 59ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول رانا وحید اشرف نے کیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس سے قبل پاکستان نے اپنے ابتدائی دو میچوں میں میزبان ملائیشیا اور جنوبی کوریا کو شکست دی تھی۔
ملائیشیا کے خلاف میچ میں پاکستان نے چار کے مقابلے میں پانچ گول سے فتح حاصل کی تھی۔
جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار، صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔
اس طرح پاکستان ٹیم اس وقت اذلان شاہ ہاکی کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر دو فتوحات اور ایک برابر میچ کے بعد سات پواینٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔