اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر

ملائیشیا میں جاری اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بدھ کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے کینیڈا کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی ہے۔

پاکستانی ہاکی کھلاڑی ایشین چیمپیئنز ٹرافی 2023 کے ایک میچ میں گول سکور کرنے کے بعد جشن منا رہے ہیں (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

پاکستان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں تین فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔

ملائیشیا میں جاری اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بدھ کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے کینیڈا کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی ہے۔

یہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی تیسری فتح ہے جبکہ جاپان کے خلاف میچ برابری پر ختم ہوا تھا۔

اس طرح پاکستان اب تک چار میچ کھیلنے کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

کینیڈا کے خلاف میچ میں پہلا گول شان ڈیوس نے پانچویں منٹ میں کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی تھی جس کے بعد سدھو ہربیر نے 17ویں منٹ میں گول کر کے اس برتری کو مزید بڑھا دیا۔

مگر پاکستان کی جانب سے ابو محمود نے 28ویں اور 29ویں منٹ میں لگاتار دو گول کر کے میچ کو برابر کر دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بعد میں لیاقت ارشد، رانا وحید اشرف، اور علی غضنفر نے بھی ایک، ایک گول کیا۔ جبکہ شان ڈیوس نے بھی میچ کے اختتامی لمحات میں اپنا دوسرا گول سکور کیا۔

اس طرح پاکستان نے یہ میچ چار کے مقابلے میں پانچ گول سے جیتا۔

پاکستان اب تک اس ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا ہے۔ اس نے پہلے دو میچوں میں ملائیشیا اور جنوبی کوریا کو شکست دی تھی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل