پشتون کلچر ڈے میں بکھرے ثقافت کے رنگ

23 ستمبر 2015 کو کوئٹہ میں ہونے والی پشتو عالمی کانفرنس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا تھا کہ ہر سال اس دن کو پشتون کلچر ڈے منایا جائے گا۔

23

تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد نے سٹالوں کا رخ کیا اور ثقافتی چیزوں میں دلچسپی لی (تصاویر: ہزار  خان بلوچ)

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج پشتون کلچر ڈے جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں مرکزی تقریب کا انعقاد کوئٹہ میں کیا گیا۔

اس تقریب میں پشتون کلچر کے مختلف رنگ نظرآئے جن میں خواتین کی کشیدہ کاری سے مزین پوشاک، شادی بیاہ کے موقع پر استعمال ہونے والے خصوصی زیورات، خوراک، رہن سہن، ملبوسات، روایتی رقص اتنڑ اور بھنڈار کے رنگ نمایاں رہے۔

اس تقریب میں پشتون نوجوانوں سمیت دیگر نے بھی روایتی پگڑیاں باندھ کر شرکت کی اور ڈھول کی تھاپ پر اتنڑ رقص کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس موقع پر مختلف سٹالز بھی لگائے گئے تھے جن میں اُن ثقافتی اشیاء کو رکھا گیا، جن کا استعمال اب ختم ہو رہا ہے۔

تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد نے سٹالوں کا رخ کیا اور ثقافتی چیزوں میں دلچسپی لی۔

23 ستمبر2015 کو کوئٹہ میں ہونے والی پشتو عالمی کانفرنس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا تھا کہ ہر سال اس دن کو پشتون کلچر ڈے کے طور پر منایا جائے گا۔

اس دن کی مناسبت سے کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی تصویر کہانی