آسمان پر ایک روشن ستارے کا نام ’فلسطین‘ رکھ دیا گیا 

مشرق وسطیٰ میڈیا کے مطابق کویتی ڈاکٹر موسىٰ المزیدی اور ڈاکٹر زهير المزيدی نے بتایا: ’سٹار رجسٹریشن ویب سائٹ نے ناسا سمیت خلائی ایجنسیوں سے دستیاب معلومات کا استعمال کرتے ہوئے ان کی درخواست پر آسمان پر ایک روشن ستارے کا نام فلسطین رکھا ہے۔

ویب سائٹ سٹار رجسٹریشن سے فلسطین نامی ستارہ دیگر ستاروں کے جھرمٹ میں دیکھا جا سکتا ہے (سکرین گریب، سٹار رجسٹریشن ڈاٹ نیٹ)

آسمان پر ایک روشن ستارے کو دو کویتی ماہرین کی درخواست پر ’فلسطین‘ کا نام دے دیا گیا ہے۔

تربیت اور میڈیا کے شعبے میں دو کویتی ماہرین نے اعلان کیا کہ بین الاقوامی ستاروں کی رجسٹریشن ویب سائٹ ’سٹار رجسٹریشن‘ نے ان کی درخواست پر نام کی رجسٹری کا سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا ہے۔

مشرق وسطیٰ کی متعدد نیوز ویب سائٹس (قدس پریس، المجتمع، سیریا ٹائمز) کے مطابق کویتی ڈاکٹر موسىٰ المزیدی اور ڈاکٹر زهير المزيدی نے بتایا: ’سٹار رجسٹریشن ویب سائٹ نے ناسا سمیت خلائی ایجنسیوں سے دستیاب معلومات کا استعمال کرتے ہوئے ان کی درخواست پر آسمان پر ایک روشن ستارے کا نام فلسطین رکھا ہے۔

ان کے بقول یہ ستارا کویت کے آسمان پر رات کو انسانی آنکھوں سے بھی نظر آتا ہے۔

دونوں ماہرین نے مزید کہا کہ انہیں 30 مئی 2024 کو ستارے کے نام اور آسمان میں اس کے محل وقوع کی ایک تصویر کی منظوری دینے والی ایک سرکاری دستاویز موصول ہوئی، جس میں انگریزی میں لکھا گیا ایک جملہ بھی شامل تھا کہ ’ریاست فلسطین ہمیشہ کے لیے موجود ہے۔‘

دونوں ماہرین نے کہا کہ ’سٹار رجسٹریشن ویب سائٹ پر ہمیشہ کے لیے فلسطین کا نام محفوظ  ہو گیا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین کے نام پر ستارے کا نام رکھنا مسئلہ فلسطین کے بارے میں بیداری بڑھانے اور فلسطینی عوام کے ساتھ بین الاقوامی یک جہتی کو بڑھانے کے لیے ایک قدم ہے۔

انہوں نے قدس پریس کو بتایا کہ یہ قدم ’کویتی عوام کی فلسطین سے محبت اور فلسطینی مسٔلے کی حمایت میں ان کی دلچسپی کے اظہار کے لیے ایک اقدام ہے۔‘

دونوں ماہرین نے ان اقدامات کی وضاحت کی جن کے ذریعے کوئی بھی آسمان میں ’فلسطین ستارے‘ کے مقام کا پتہ چلا سکتا ہے۔ 

 سٹار رجسٹریشن کی ویب سائٹ پر ستارے کے حوالے سے تفصیل حاصل کرنے کے لیے اس لنک https://star-finder.starregistration.net/?q=5E5C2AE40 کر کلک کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ستارہ اپنے نام کے ساتھ ساتھ وسیع کائنات میں اس کے مقام اور زمین سے 257.22 نوری سال کے فاصلے پر ظاہر ہوتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سائنس