سب سے بڑا ٹی 20 ورلڈ کپ اور ریکارڈ انعامی رقم: کس کو کیا ملے گا؟

آئی سی سی کی جانب سے پیر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کل ایک کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار ڈالرز کی انعامی رقوم کا اعلان کیا گیا ہے۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کیا ہے (آئی سی سی)

آئی سی سی نے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے نویں ایڈیشن کا آغاز دلچسپ میچز ہو چکا ہے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 29 جون کو باربیڈوس میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کی جانب سے پیر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کل ایک کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار ڈالرز کی انعامی رقوم کا اعلان کیا گیا ہے۔

بیس ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کا فائنل جیتنے والی ٹیم اس بار ٹرافی کے ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم بھی حاصل کرے گی جو کہ آئی سی سی کے مطابق کم از کم ساڑھے 24 لاکھ ڈالرز ہے۔

آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے لیے انعامی رقوم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فائنل ہارنے والی ٹیم کو 12 لاکھ 80 ہزار ڈالرز ملیں گے جبکہ سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں میں سے ہر ایک کو 787500 ڈالرز دیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ سپر ایٹ مرحلے سے آگے بڑھنے میں ناکام ہونے والی چار ٹیموں میں سے ہر ایک کو 382500 ڈالرز ملیں گے جبکہ نویں، 10ویں، 11ویں اور 12ویں پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کو 247500 ڈالرز کی رقم دی جائے گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹورنامنٹ میں سب سے آخر میں رہنے والی آٹھ ٹیموں کو بھی انعامی رقم میں سے 225000 ڈالرز فی ٹیم دیے جائیں گے۔

یہی نہیں بلکہ ہر ٹیم کو سیمی فائنل اور فائنل سے ہٹ کر ہر میچ جیتنے پر 31154 ڈالرز اضافی بھی ملیں گے۔

امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 اب تک کا سب سے بڑا ٹی 20 ورلڈ کپ ہے جو 28 روز تک جاری رہے گا اور اس دوران کل 55 میچز کھیلے جائیں گے۔

تاریخ کے سب سے بڑے ایونٹ میں پہلے راؤنڈ میں 40 میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد سرفہرست آٹھ ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

سپر ایٹ مرحلے سے چار ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ