لاوارث بچے امریکہ لے جانے پر صارم برنی گرفتار: ایف آئی اے

ایف آئی اے کے مطابق انہیں امریکی حکومت کی شکایت پر انسانی سمگلنگ کے الزام کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

صارم برنی ایک سماجی اور انسانی حقوق کے رہنما اور فلاحی ادارے صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی اور سربراہ ہیں (صارم برنی فیس بک)

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی اینٹی ہیومن ٹریفکنگ اینڈ سمگلنگ نے سماجی رہنما صارم برنی کو جناح انٹرنیشل ایئرپورٹ کراچی سے گرفتار کر لیا۔

صارم برنی امریکہ سے واپس پاکستان پہنچے تو انہیں حراست میں لیا گیا۔

ایف آئی اے کے ایک افسر نے انڈپینڈنٹ اردو کو نام نہ لکھنے کی شرط پر بتایا کہ صارم برنی پر انسانی سمگلنگ کا الزام ہے اور انہوں نے امریکہ میں قانونی تقاضے پورے کیے بغیر بچوں کو گود لیا۔ 

امریکی حکومت کی شکایت پر انہیں گرفتار کرکے مزید تحقیق کی جا رہی ہے۔ وہ پاکستان سے متعدد لاوارث بچے امریکہ لے گئے اور وہاں کے قانون کے تقاضے پورا کیے بنا بچے امریکہ میں مقیم خاندانوں کو دے دیے جو انہیں گود لینا چاہتے تھے۔

صارم برنی ٹرسٹ کے آفس اسسٹنٹ علی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا: ’ایف آئی اے نے صارم برنی کو حراست میں لیا ہے لیکن تاحال ہمیں یہ نہیں بتایا کہ ان پر کیا الزامات ہیں۔ صارم برنی ٹرسٹ کی لیگل ایڈ ٹیم ایف آئی اے کے دفتر پہنچی ہے اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ انہیں کس الزام کے تحت کے گرفتار کیا گیا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

صارم برنی ایک سماجی اور انسانی حقوق کے رہنما اور فلاحی ادارے صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی اور سربراہ ہیں۔

اکتوبر 2021 میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے صارم برنی کے گھر پر منشیات کی موجودگی کے شک میں چھاپہ مارا تھا لیکن تلاشی کے بعد کچھ نہ ملنے پر اے این ایف کی ٹیم واپس چلی گئی تھی۔

صارم برنی کراچی کے معروف سماجی رہنما اور انصار برنی ٹرسٹ کے بانی اور سربراہ انصار برنی کے بھائی ہیں۔ 2012 میں اپنے بھائی انصار برنی سے اختلاف کے باعث ان کے بھائی نے انہیں اپنے ٹرسٹ سے نکال دیا۔

اس کے بعد صارم برنی نے فلاحی اور غیر منافع بخش تنظیم ’صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ‘ کی بنیاد رکھی۔

ٹرسٹ کی ویب سائٹ کے مطابق یہ ٹرسٹ بےگھر افراد اور بچوں کے لیے شیلٹر ہوم، کم عمر بچوں کی شادی کی روک تھام کرنے کے ساتھ 'انسانی سمگلنگ' کو کی روک تھام کے لیے کام کرتا ہے۔ 

ویب سائٹ کے مطابق ٹرسٹ اپنے قیام سے اب تک بہت سے غریبوں اور متاثرین، بچوں اور خواتین کی مدد کی ہے۔

صارم برنی کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔ ان کی اہلیہ عالیہ ٹرسٹ کی وائس چیئرپرسن ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان