فیفا کوالیفائر: سعودی عرب نے پاکستان کو تین، صفر سے شکست دے دی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائرز راؤنڈ 2 میں جمعرات کو سعودی عرب نے اسلام آباد میں کھیلے گئے میں پاکستان کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائرز راؤنڈ 2 میں جمعرات کو سعودی عرب نے اسلام آباد میں کھیلے گئے میں پاکستان کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی ہے۔

یہ پہلا موقع تھا جب ایشیا کی بری ٹیموں میں سے ایک سعودی عرب نے پاکستان کا دورہ کیا اور اسلام آباد میں میچ کھیلا۔

پاکستان پہلے ہی فیفا کوالیفائنگ راؤنڈ کے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہو چکا ہے، اس کے لیے سعودی عرب جیسی ٹیم کے خلاف اپنے ہی میدان پر میچ کھیلنا ایک بڑی بات ہے۔

اس میچ میں پاکستان نے ابتدائی 26 منٹ تک مہمان ٹیم کو گول کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا مگر اس کے بعد سعودی عرب کی ٹیم نے اپنے تجربے کا مظاہرہ کرتے ہوئے وقفے وقفے سے تین گول کر ڈالے۔

سعودی عرب کی جانب سے فراس البریکان نے میچ کا پہلا گول 27 ویں منٹ میں جبکہ دوسرا گول 41ویں منٹ میں کیا۔

اس کے بعد مہمان ٹیم کی جانب سے مصاب الجوویر نے میچ کے 51ویں منٹ میں تیسرا گول کر ڈالا۔

اس موقع پر اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ کو دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جن میں بہت سے فینز ایسے بھی تھے جو دوسرے شہروں سے آئے تھے۔

پاکستانی فٹ بال شائقین کے لیے یہ اہم بات ہے کہ اس وقت ایشیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک اور گذشتہ ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کو شکست دینے والی سعودی ٹیم اسلام آباد میں موجود ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم پاکستان کے خلاف کھیلنے کے لیے اسلام آباد آئی ہے۔

سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم گذشتہ روز اسلام آباد پہنچی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سے قبل پاکستان اور سعودی عرب نےفیفا ورلڈ کپ 2026 اور ایشین کپ 2027 کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کو چار صفر سے شکست دی تھی۔

یہ پاکستان کا اپنے ملک میں کوالیفائنگ راؤنڈ کا آخری میچ ہے۔ اس کے بعد پاکستان 11 جون کو تاجکستان سے کھیلے گا۔

پاکستان ٹیم کا اگلا ہدف اے ایف سی ایشین کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ ہے۔

اے ایف سی ایشین کپ کھیلنے کے لیے پاکستان کو کوالیفائنگ راؤنڈ میں پہلے نمبر پر آنا پڑے گا۔

سعودی فٹ بال ٹیم کے کوچ روبرٹو مینچینی، جن کا شمار دنیا کے بہترین کوچز میں ہوتا ہے، بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔

اس میچ میں پاکستانی شائقین کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں سے ملنے کا موقع مل رہا ہے۔

اسلام آباد میں موجود سعودی سٹار فٹ بالر سالم الدوسري سے ان کے پاکستانی فین کی ملاقات ہوئی۔

سالم الدوسري نے فین کو اپنی شرٹ بطور تحفہ دی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال