اسرائیلی ’ریسکیو‘ میں امریکی شہری، تین قیدی مارے گئے: القسام بریگیڈ

القسام بریگیڈ نے جان سے جانے والوں کے نام جاری نہیں کیے لیکن ویڈیو میں تین ناقابل شناخت لاشیں دکھائی گئی ہیں جن کا چہرہ نظر نہیں آ رہا۔

نو جون 2024 کو وسطی غزہ کی پٹی میں النصیرات کیمپ میں اسرائیلی سپیشل فورسز کے آپریشن کے ایک دن بعد فلسطینی فائر فائٹرز آگ بجھا رہے ہیں (عیاد بابا/ اے ایف پی)

حماس کی القسام بریگیڈ نے اتوار کو اپنے ٹیلی گرام چینل پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ ہفتے کو اسرائیلی فوج کے ’ریسکیو آپریشن‘ میں ایک امریکی شہری سمیت تین قیدی مارے گئے۔

گروپ نے جان سے جانے والوں کے نام جاری نہیں کیے لیکن ویڈیو میں تین ناقابل شناخت لاشیں دکھائی گئی ہیں جن کا چہرہ نظر نہیں آ رہا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ’جب تک ہمارے قیدیوں کو رہا نہیں کیا جاتا آپ کے قیدیوں کو رہا نہیں کیا جائے گا۔‘

اسرائیل نے ہفتے کو وسطی غزہ کے علاقے النصیرات میں قیدیوں کی رہائی کے لیے کی گئی کارروائی کے دوران چار قیدیوں کو حماس کی قید سے آزاد کروا لیا۔

اسرائیلی فوجی آپریشن میں 274 فلسطینی جان سے گئے۔

ہفتے کو حماس کے اس دعوے، کہ آپریشن میں کچھ قیدی مارے گئے، کو اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ’صریح جھوٹ‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا