مائیکروسافٹ نے متنازع اے آئی فیچر ’ری کال‘ کی ریلیز روک دی

کمپیوٹر پر ہر کام کو ریکارڈ کرنے والے اس فیچر کو عوامی غصے کی وجہ سے فی الحال ریلیز نہیں کیا جا رہا ۔

20 مئی، 2024 کو واشنگٹن میں مائیکرو سافٹ کے ایک ایونٹ میں سرفیس پرو پر ری کال کا فیچر دکھایا جا رہا ہے (اے ایف پی)

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنے مصنوعی ذہانت کے متنازع فیچر ’ری کال‘ کی ریلیز میں تاخیر کا اعلان کیا ہے، مصنوعی ذہانت کا یہ فیچر کمپیوٹر پر آپ کے ہر کام کو ریکارڈ کرتا ہے۔

کمپنی نے اپنے نئے ’کو پائلٹ پلس پی سیز‘ کے ساتھ اس فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ان کمپیوٹرز کو سمجھانے کا ایک مفید طریقہ ہے کہ ان کے مالکان نے ان پر کیا کیا ہے۔

کمپنی نے کہا کہ اس سے مصنوعی ذہانت کو نئے ٹولز پیش کرنے میں مدد ملے گی کیونکہ اس میں کمپیوٹر پر ریکارڈ کی گئی ہر چیز کو سامنے لانے کی صلاحیت ہو گی۔

مائیکروسافٹ کا مزید کہنا تھا کہ یہ کمپیوٹرز کو ایک ’فوٹوگرافک میموری‘ دے گا۔

’یہ ایک ایسا اے آئی فیچر ہو گا جو ’فوری طور پر ہمیں دیکھے گا، سنے گا، ہمارے ارادے اور ہمارے اردگرد کے بارے میں جان سکے گا۔‘

تاہم ان ریکارڈنگز کی پرائیویسی اور تحفظ کے مسائل کے بارے میں یہ فیچر عوامی غم و غصے کا باعث بنا۔

ناقدین کا کہنا تھا کہ ان ریکارڈنگ تک کسی کی بھی رسائی سے یہ سب خطرناک اور ناگوار ہو سکتا ہے۔

اس تنقید کے بعد مائیکروسافٹ کو اعلان کرنا پڑا کہ وہ اس فیچر کو تبدیل کر دے گا، جو پہلے پہل آپٹ اِن کے طور پر آٹومیٹک آن ہو جاتا تھا۔

کمپنی نے یہ بھی کہا کہ اس میں نئے حفاظتی اقدامات شامل ہوں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کمپنی کا اب کہنا ہے کہ اس فیچر کی ریلیز میں تاخیر کی جا رہی ہے۔

اگر اس کی لانچنگ ہوتی ہے تو مائیکروسافٹ ایسا انسائیڈر پروگرام کے تحت ’پری ویوو‘ آپشن کے ساتھ کرے گا جو خواہش مند صارفین کو پہلے یہ فیچرز حاصل کرنے کے لیے سائن اپ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

مائیکروسافٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ہم ونڈوز انسائیڈر کمیونٹی کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ری کال کے ریلیز ماڈل کو ایڈجسٹ کر رہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ تجربہ ہماری کوالٹی اور سکیورٹی کے لیے اعلیٰ معیار پر پورا اترے۔

’یہ فیصلہ تمام صارفین کے لیے ایک قابل اعتماد، محفوظ اور مضبوط تجربہ فراہم کرنے اور تمام ’کو پائلٹ پلس پی سی‘ صارفین کے لیے فیچر دستیاب کرنے سے پہلے اضافی فیڈ بیک حاصل کریں۔‘

کمپنی نے کہا کہ پری ویو اگلے چند ہفتوں میں لانچ کیا جائے گا۔

مائیکروسافٹ اس کے بعد اسے اپنے تمام نئے اے آئی فیچرز والے پی سیز کے لیے دستیاب کرائے گا لیکن کمپنی نے کوئی اشارہ نہیں دیا کہ اس میں کتنا وقت لگ سکتا ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی