ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز باہر، جنوبی افریقہ 10 سال بعد سیمی فائنل میں

جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کا میچ ناک آؤٹ کی صورت حال اختیار کرگیا تھا۔

23 جون2024) ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان نارتھ ساؤنڈ، اینٹیگوا اور باربوڈا کے سر ویوین رچرڈز سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سپر ایٹ کرکٹ میچ کے دوران ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل پچ کو دیکھ رہے ہیں (اینڈریو کابلیرو-رینالڈز/ اے ایف پی)

ٹی20 ورلڈ کپ کے ایک دلچسپ مقابلے میں جنوبی افریقہ نے میزبان ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم (ڈی ایل ایس) کے تحت تین وکٹوں سے شکست دے دی۔

اس شکست کے بعد ویسٹ انڈیز ایونٹ سے باہر جبکہ جنوبی افریقہ نے 10 سال بعد سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے، تاہم بارش کی وجہ سے جنوبی افریقہ کو ڈی ایل ایس کے تحت 17 اوورز میں 123 رنز کا ہدف دیا گیا، جو اس نے پانچ گیند قبل ہی حاصل کرلیا۔

انٹیگوا کے شہر نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں گذشتہ روز انگلینڈ نے امریکہ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی، جس کے بعد جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کا میچ ناک آؤٹ کی صورت حال اختیار کرگیا تھا۔

ویسٹ انڈیز اپنی بیٹنگ پر نظر ڈالے گا جس کی وجہ سے وہ آگے بڑھنے میں ناکام رہی۔ ویسٹ انڈیز کا آغاز مایوس کن رہا، ابتدائی دو وکٹیں صرف پانچ رنز پر گرگئیں، شائے ہوپ صفر اور نکولس پورن ایک رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

کرک انفو کی فردوس مونڈا جنوبی افریقہ کے بارے میں لکھتی ہیں کہ تمام شواہد ایک ایسی ٹیم کی قسمت میں تبدیلی کی طرف اشارہ کرتے ہیں جو اتنے عرصے سے آئی سی سی ٹرافی کی خواہش رکھتی ہے لیکن حاصل نہیں کرسکتی ہے۔

’جنوبی افریقہ اب وہ گیمز جیت رہا ہے جو انہیں ہارنا چاہیے۔وہ دباؤ پر قابو پانے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔ ان میں ایک نئی مضبوطی پائی جاتی ہے اور یہ دیکھا گیا ہے کہ وہ ایک دہائی میں پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ میں پہنچتے ہیں۔‘

 

 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کائل میئرز اور راسٹن چیز نے 81 رنز کی اہم شراکت قائم کی، میئرز 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور راسٹن چیز نے نصف سنچری بنائی۔ وہ 52 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ، کپتان رومن پاؤل ایک، شرفانے رتھرفورڈ صفر، آندرے رسل 15، عقیل حسین چھ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ الزاری جوزف 11 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پہلے 10 اوورز میں جنوبی افریقہ نے چار کیچ گرائے البتہ جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی نے چار اوورز میں 27 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ وہ مین آف دی میچ قرار پائے۔

جنوبی افریقہ کا آغاز بھی اچھا نہ رہا جب اوپننگ بیٹر ریزا ہینڈرکس کوئی رن بنائے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔ کوئنٹن ڈی کاک نے 12 جبکہ کپتان ایڈن مارکرم نے 18 رنز بنائے۔

ٹرسٹن سٹبس 29 رنز بنا کر سرفہرست رہے جبکہ ہینرک کلاسن نے 10 گیندوں پر 22 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے راسٹن چیز نے تین اوورز میں 12 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ الزاری جوزف اور آندرے رسل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ٹی 20 میچ عموما ایک اوور میں بدل سکتا ہے لیکن بارش سے کم ہونے والے میچ میں اس کا امکان اور بھی بڑھ جاتا ہے۔ آج کے اس میچ نے یہی ثابت کیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ