چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کے تین گراؤنڈ بروقت اپ گریڈ ہوسکیں گے؟

کرکٹ چیمپئنز ٹرافی اس بار پاکستان میں منعقد ہورہی ہے۔ شیڈول کے مطابق دنیا کرکٹ کی آٹھ بہترین ٹیموں کے درمیان مقابلے 19فروری 2025 سے شروع ہوں گے۔

کرکٹ چیمپئنز ٹرافی اس بار پاکستان میں منعقد ہورہی ہے۔ شیڈول کے مطابق دنیا کرکٹ کی آٹھ بہترین ٹیموں کے درمیان مقابلے 19 فروری 2025 سے شروع ہوں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کے مقابلوں کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تیاری کا آغاز کر رکھا ہے۔ اس ایونٹ کے لیے ملک کے تین بڑے سٹیڈیم اپ گریڈ کیے جارہے ہیں۔ جس کے لیے قذافی سٹیڈیم میں موجود پی سی بی کے دفاتر کی عمارت اور دو انکلیوو بھی مسمار کر دیے گئے ہیں۔ ان کی تعمیر نو کا کام جاری ہے۔

پی سی بی کے مطابق قذافی سٹیڈیم کو اپ گریڈ کرنے کے بعد عالمی سٹیڈیمز کے مطابق جدید اور شاتقین کے لیے بیٹھنے کی جگہ بڑھائی جارہی ہے۔ ڈویلپمنٹ بجٹ سے قذافی سٹیڈیم، نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے لیے 12 ارب 80 کروڑ روپے مختص کر دیے گئے ہیں۔

ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کے لیے چار ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں، جبکہ پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کے لیے 12  گراونڈز کی خود دیکھ بھال کرے گا۔

سابق ترجمان پی سی بی عمر فاروق کالسن کے مطابق ’قذافی سٹیڈیم ایک تاریخی میدان ہے جس کے مرکزی حصوں کی تعمیر نو کی جارہی ہے۔ فروی میں کم وقت رہ گیا ہے کام زیادہ ہے کیونکہ کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کو بھی اپ گریڈ کرنا ہے۔ مون سون بارشوں میں تعمیراتی کام روکنا پڑے گا لیکن چیئرمین پی سی بی کی ہدایت ہے کہ دن رات کام کر کے جلد از جلد یہ تینوں سٹیڈیم تیار کر دیے جائیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ ’اس کے فوری بعد اپریل تک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) بھی منعقد ہونا ہے۔ لہذا پی سی بی پر انتظامات کے حوالے سے ان دنوں کافی دباؤ ہے۔ پشاور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور کوئٹہ میں سٹیڈیم تو موجود ہیں لیکن وہاں نہ پی ایس ایل میچز ہوتے ہیں نہ انٹرنیشنل میچ ہوپا رہے ہیں۔ اس کی وجہ سکیورٹی اور عالمی معیار کی دیگر سہولیات کم ہونا بھی ہے۔‘

’لیکن یہ بات اتنی اہم نہیں کیوں کہ تین بڑے شہروں میں جو سٹیڈیم ہیں ان کے ارد گرد سکیورٹی اور کھلاڑیوں کے لیے اچھے ہوٹلز بھی موجود ہیں۔ دنیا کے کئی ممالک میں دو شہروں میں ہی پوری سیریز یا ٹورنامنٹ کرانے کا طریقہ بھی موجود ہے۔‘

قذافی سٹیڈیم کی تاریخ

پی سی بی ریکارڈ کے مطابق لاہور کے تاریخی قذافی سٹیڈیم کی بنیاد 1959 میں رکھی گئی تھی جبکہ یہ میدان بے شمار ٹیسٹ میچز، ون ڈے اور ٹی ٹوئٹنی میچز کی میزبانی کا اعزاز حاصل کر چکا ہے۔

اس کے ساتھ ہی 1987 کا ورلڈ کپ سیمی فائنل اور 1996 کے کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل بھی قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا تھا۔

ذوالفقارعلی بھٹو کے دور حکومت میں جب 1974 کے دوران لاہور میں اسلامی ممالک کی سربراہی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں اسلامی ملکوں کے سربراہان شریک ہوئے۔ جن میں لیبیا کے سابق صدر کرنل معمر قذافی بھی شامل تھے۔ انہوں نے قذافی سٹیڈیم میں اسلامی ممالک کے اتحاد کی اہمیت سے متعلق خطاب کیا اور حکومت نے اس سٹیڈیم کو کرنل قذافی کے نام سے منسوب کیا۔ کچھ عرصہ قبل پی سی بی نے سپانسر کے نام سے اس سٹیڈیم کا نام منسوب کرنے پر بھی غور کیا۔ مگر ابھی تک اس تاریخی سٹیڈیم کا نام قذافی سٹیڈیم ہی ہے۔‘

 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل