الکاراز ومبلڈن ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب

ہسپانوی ٹینس سٹار الکاراز نے ومبلڈن مینز سنگل کے فائنل میں سربیا کے جوکووچ کو ہرا کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا ہے۔

ہسپانوی ٹینس کھلاڑی کارلوس الکاراز 14 جولائی، 2024 کو لندن میں سربیا کے نوواک جوکووچ کو شکست دینے کے بعد ومبلڈن ٹرافی کے ہمراہ (اے ایف پی)

ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز اتوار کو ومبلڈن مینز سنگل کے فائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ کو 6-2، 6-2، 7-6 (4) سے شکست دے کر ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق الکاراز کے پاس اب چار گرینڈ سلیم ٹرافیاں ہیں۔ ان کا بڑے فائنلز میں بہترین ریکارڈ ہے۔ وہ مسلسل ومبلڈن، یو ایس اوپن 2022 اور گذشتہ ماہ فرنچ اوپن ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق الکاراز کی یہ فتح  مردوں کے ٹینس میں نئے دور کی آمد کا اشارہ ہے۔

ہسپانوی تھرڈ سیڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ اس جیت نے انہیں کیریئر کا چوتھا گرینڈ سلیم ٹائٹل دلوایا۔

21 سال کی عمر میں الکاراز نے اتنے ہی گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے ہیں جتنے بورس بیکر، بیورن بورگ اور میٹس ولینڈر نے اسی عمر میں جیتے۔

وہ چھٹے کھلاڑی ہیں جنہوں نے یکے بعد دیگرے فرنچ اوپن اور وملبڈن ٹائٹل جیتے۔

37 سالہ جوکووچ، جن کے گھٹنے کی سرجری چند ہفتے قبل ہوئی تھی، 25 واں گرینڈ سلیم جیتنا چاہتے تھے جو مردوں اور خواتین کے کھیل میں ایک ریکارڈ ہوتا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لیکن جوکووچ سینٹر کورٹ کی دھوپ میں کوئی جواب نہیں دے سکے جبکہ الکاراز نے کورٹ کے پیچھے سے طاقت ور شاٹس لگائیں اور اپنے مخصوص ڈراپ شاٹس سے شائقین کو محظوظ کیا۔

الکاراز پرفیشنل دور میں اپنے وملبڈن ٹائٹل کے دفاع میں کامیابی حاصل کرنے والے نویں مرد کھلاڑی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ٹرافی جیتنا میرا خواب ہے۔

’جب میری عمر 11 یا 12سال تھی تو میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ومبلڈن جیتنا میرا خواب ہے۔ لہٰذا اب میرا وہ خواب پورا ہو رہا ہے۔ میں کھیل جاری رکھنا چاہتا ہوں لیکن اس خوبصورت کورٹ میں کھیلنے اور یہ شاندار ٹرافی حاصل کرنے کا احساس بہت بڑا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ سب سے زیادہ پیارا ٹورنامنٹ، خوبصورت کورٹ اور سب سے زیادہ پیاری ٹرافی ہے۔ ان کھلاڑیوں میں شامل ہونا میرا لیے بہت بڑا اعزاز ہے جنہوں نے ایک ہی سال میں رولینڈ گیرس اور ومبلڈن میں فتح حاصل کی۔

’وہ عظیم چیمپیئن ہیں۔ میں ابھی اپنے آپ کو ان کی طرح کا چیمپیئن نہیں سمجھتا لیکن میں اپنا راستہ بنانا اور سفر جاری رکھوں گا۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹینس