پچ کی بہتری: پی سی بی نے آسٹریلوی ماہر کی خدمات حاصل کر لیں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کو کہا ہے کہ اس نے کھیل کے میدانوں کو بہتر بنانے کے لیے آسٹریلوی پچ کیوریٹر ٹونی ہیمنگ کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

ٹونی ہیمنگ (پی سی بی ویب سائٹ)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کو کہا ہے کہ اس نے کھیل کے میدانوں کو بہتر بنانے کے لیے آسٹریلوی پچ کیوریٹر ٹونی ہیمنگ کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

آسٹریلوی کیوریٹر کی خدمات پاکستانی ٹیم پر یکے بعد دیگرے ہونے والے ٹیسٹ میچوں میں خراب کارکردگی کے باعث ہونے والی تنقید کے بعد حاصل کی گئی ہیں۔

پاکستان آئندہ سال 19 فروری سے نو مارچ تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔

کرکٹ بورڈ نے بیان میں کہا ہے کہ ’ہیمنگ کو ہوم سیزن میں آئندہ پانچ ٹیسٹ میچوں کے لیے پچ تیار کرنے کی خاطر دو سال کے معاہدے پر نیا ہیڈ کیوریٹر مقرر کیا گیا ہے۔‘

ہیمنگ بنگلہ دیش کے خلاف 21 اگست سے راولپنڈی اور 30 اگست سے کراچی میں شروع ہونے والے دو ٹیسٹ میچوں سے قبل پچ کی تیاری کی نگرانی کریں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وہ اکتوبر میں انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی تیاری میں بھی مدد کریں گے۔

2022 میں آسٹریلیا اور 2021 میں انگلینڈ کے خلاف ہائی سکورنگ ٹیسٹ کے بعد پاکستان کے راولپنڈی سٹیڈیم کو اوسط سے کم ریٹنگ دی گئی۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ پچ منصفانہ مقابلے کے قابل نہیں تھی جبکہ نامور بیٹر سٹیو سمتھ نے اسے ’بے ضرر‘ قرار دیا۔

ہیمنگ چار دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں اور اس سے قبل اکیڈمیوں کے لیے آئی سی سی کے ہیڈ کیوریٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ