سکیورٹی خدشہ: بیلجیئم کا اسرائیل کے خلاف میچ کی میزبانی سے انکار

برسلز شہر نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ یہ میچ کنگ باؤڈوئن سٹیڈیم میں نہیں کھیلا جائے گا کیونکہ اس سے مظاہرے شروع ہو سکتے ہیں۔

رائل بیلجیئم فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر  پاسکل وین ڈیم 17 مئی 2024 کو بنکاک میں 74ویں فیفا کانگریس کے دوران (للیان سوانرمفا / اے ایف پی)

بیلجیئم فٹ بال فیڈریشن (RBFA) نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث بیلجیئم اسرائیل کے خلاف چھ ستمبر کو ہونے والے نیشنز لیگ میچ کی میزبانی نہیں کرے گا۔

برسلز شہر نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ یہ میچ کنگ باؤڈوئن سٹیڈیم میں نہیں کھیلا جائے گا کیونکہ اس سے مظاہرے شروع ہو سکتے ہیں۔

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت سے منسلک تناؤ کی وجہ سے حکام نے شہر میں ’اس انتہائی خطرے والے میچ کا انعقاد ناممکن‘ قرار دیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیلجیئم کے دیگر شہروں نے بھی میچ کی میزبانی سے انکار کر دیا۔

برسلز شہر کو ابھی تک نامزد نہیں کیا گیا ہے۔

اکتوبر میں برسلز میں ہونے والے ایک حملے سے ممکنہ طور پر سکیورٹی خدشات بڑھ گئے تھے جب بیلجیئم اور سویڈن کے درمیان یورو 2024 کوالیفائر سے قبل ایک انتہا پسند مسلمان بندوق بردار نے دو سویڈش فٹ بال شائقین کو گولی مار کے قتل کر دیا تھا حالانکہ اس حملے کا مقصد یہود مخالف نہیں تھا۔

فرانس اور اٹلی بیلجیئم اور اسرائیل کی طرح ایک ہی نیشن لیگ گروپ اے ٹو سے وابستہ ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال