ایل او سی پار کرنے والے ڈرون کی واپسی کے لیے پاکستان سے رابطہ: انڈین میڈیا

انڈین حکام نے بتایا کہ ڈرون بھمبر میں ٹیسٹ سورٹی کر رہا تھا جب اس کا رابطہ آپریٹر سے منقطع ہو گیا۔ ایسا تکنیکی مسئلے کی وجہ سے ہوا جس کے بعد ڈرون لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب بھٹک گیا۔

25 ستمبر 2023 کی اس تصویر میں بھارت ڈرون شکتی نمائش میں ایک بغیر پائلٹ کا ڈرون دیکھا جاسکتا ہے (اے ایف پی/ ارون سرکار)

انڈین میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ انڈین فوج کے زیر استعمال سرویلنس کرنے والا بغیر پائلٹ کے ڈرون ہفتے کو لائن آف کنٹرول کے دوسری جانب پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں نادانستہ طور پر داخل ہو گیا۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے رپورٹ کیا کہ انڈین حکام نے بتایا کہ ڈرون بھمبر میں ٹیسٹ سورٹی کر رہا تھا جب اس کا رابطہ آپریٹر سے منقطع ہو گیا۔ ایسا تکنیکی مسئلے کی وجہ سے ہوا جس کے بعد ڈرون لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب بھٹک گیا۔

انڈین اخبار ’دا ہندو‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ جمعے کو صبح نو بج کر 25 منٹ پر پیش آیا جب ایک منی ڈرون ’انڈین حدود میں‘ ٹرینگ مشن پر تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایک انڈین آرمی کے عہدے دار نے اخبار کو بتایا کہ ’تکنیکی خرابی کے باعث ڈرون کنٹرول کھو بیٹھا اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں نکیال سیکٹر میں گھس گیا جو کہ ہمارے بھمبر گلی سیکٹر کے مخالف سمت میں ہے۔‘

میڈیا میں خبروں کے مطابق انڈین آرمی نے کہا کہ پاکستانی فوج نے اس کو تحویل میں لے لیا۔

بغیر پائلٹ کے ڈرون کی بازیابی کے لیے انڈین آرمی کی جانب سے پاکستان فوج کو ہاٹ لائن میسج بھیجا گیا ہے۔

اسی طرح، مارچ 2022 میں، انڈیا کی جانب سے پاکستان میں ایک میزائل کی فائرنگ سے اسلام آباد کی طرف سے شدید احتجاج کیا گیا۔

انڈیا نے اس وقت کہا تھا کہ یہ معمول کی دیکھ بھال کے دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا