ترکی میں سکیورٹی ذرائع نے منگل کو روئٹرز کو بتایا ہے کہ لریدون ریک شپ کو استنبول پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جن پر ترکی کے خفیہ ادارے ایم آئی ٹی نے ملک میں اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کے مالی نیٹ ورک کے سربراہ ہونے کا الزام لگایا ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق ریک شپی کو ترکی میں موساد کے مالیاتی نیٹ ورک کی دیکھ بھال کرتے ہوئے پایا گیا۔
یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ریک شپی، اسرائیلی انٹیلی جنس سروس کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈرون کے ذریعے نگرانی اور فلسطینی سیاست دانوں کے خلاف نفسیاتی کارروائیاں انجام دینے میں مصروف تھے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
مزید برآں یہ بھی سامنے آیا کہ انہوں نے ترکی میں موجود فیلڈ ایجنٹوں کو فنڈز منتقل کیے جو شام کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہے تھے۔
ترکی کا خفیہ ادارے نے ریک شپی کی سرگرمیوں، جن میں اُن کے اکاؤنٹس میں مشکوک لین دین شامل ہے، پر نظر رکھی ہوئی تھی۔
تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ریک شپی نے ویسٹرن یونین کے ذریعے ترکی میں موجود فیلڈ ایجنٹس کو بے شمار فنڈز منتقل کیے۔
ان کی سرگرمیوں کا 25 اگست کو ان کے ترکی میں داخلے کے بعد سراغ لگایا گیا۔
ریک شپی، جنہیں 30 اگست کو ایم آئی ٹی اور استنبول پولیس نے حراست میں لیا، نے رقوم منتقل کرنے کا اعتراف کیا۔
ایم آئی ٹی کی کارروائیوں میں انکشاف ہوا کہ موساد نے اپنے فیلڈ ایجنٹوں کو ترکی میں مشرقی یورپی ممالک، بالخصوص کوسووو، کے راستے فنڈ فراہم کیے۔
تحقیقات سے یہ بھی پتہ چلا کہ کوسووو سے شام میں موجود ذرائع کو فنڈز ویسٹرن یونین اور کرپٹوکرنسی کے ذریعے منتقل کیے گئے۔